ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

04.02.2022

1773465
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

روزنامہ حریت ’’ایردوان: ہمیں یقین ہے کہ بحران کا پر امن تصفیہ  ممکن بن جائیگا‘‘

صدر رجب طیب ایردوان نے کل یوکیرینی ہم منصب ولا دیمر زیلنسکی   کے ہمراہ  پریس کانفرس میں یوکیرین۔ روس بحران کا ذکر کرتے ہوئے  کہا ہے کہ ہمیں یقین ِ کامل ہے کہ  یوکیرین کی زمینی سالمیت  اور بین الاقوامی قوانین کی بنیاد پر منسک  معاہدے کے دائرہ عمل میں پر امن طریقوں  سے بحران کو رفع دفع  کیا جا سکتا ہے۔

روزنامہ سٹار’’ فرانسیسی ذرائع ابلاغ: اگر صدر ایردوان نے کامیابی حاصل کر لی تو ان کی طاقت مزید تقویت پکڑے گی‘‘

ترکی، روس۔ یوکیرین بحران کا حل چارہ تلاش کرنے  کی کوششوں میں  ہے تو  فرانس۔24 نے  لکھا ہے کہ صدر ایردوان   کی یہ کوششیں کامیاب رہنے کی صورت میں  نیٹو میں ترکی کی طاقت  میں مزید اضافہ ہو جائیگا۔

روزنامہ خبر ترک ’’ترکی۔ آرمینیا  سلسلہ  بحالی معمولات  مذاکرات کا دوسرا راؤنڈ  24 فروری کو‘‘

دفترَ خارجہ نے   اطلاع دی ہے کہ ترکی اور آرمینیا کے درمیان تعلقات کی بحالی  کے دائرہ کار میں  دونوں ممالک کے نمائندوں کے مابین دوسرے مرحلے کے مذاکرات 24 فروری کو آسڑوی دارالحکومت  ویانا میں  منعقد ہوں گے۔

روزنامہ وطن’’بحیرہ اسود کی قدرتی گیس  سے متعلق  باعث ِ مسرت پیش رفت‘‘

ترک پیٹرولیم فرم  نے  اطلاع دی ہے کہ بحیرہ اسود  میں دریافت کردہ سکاریہ گیس فیلڈ  کے ترک علی۔ون کنوئیں  میں  تمام تر متعلقہ  تجربات کامیابی سے تکمیل کو پہنچ گئے ہیں۔

روزنامہ صباح’’انطالیہ میں  ماہ جنوری میں  شعبہ سیاحت میں 178 فیصد کا اضافہ‘‘

انطالیہ کو رواں سال کے ماہ جنوری میں  آنے والے غیر ملکی سیاحوں کی تعداد گزشتہ برس کے اسی دورانیہ کے مقابلے میں  178 فیصد  کی شرح سے بڑھتے ہوئے  1 لاکھ 39 ہزار کے قریب رہی ہے۔

 

 

 



متعللقہ خبریں