ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

25.01.2022

1768003
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

روزنامہ وطن’’ عمر چیلک کی جانب سے روس۔ یوکیرین  بحران  کے بارے میں  جائزات‘‘

جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کے   نائب چیئر مین اور ترجمان  عمر چیلک نے اپنے کل کے بیان میں  کہا ہے کہ صدر رجب طیب ایردوان کے  روس اور یوکرین کے معاملے میں  دیے گئے بیانات   کی دنیا بھر میں پذیرائی  ہوئی ہے۔  انہوں نے بتایا  کہ ’’متعدد حلقے بحران  کے  ایک فریق    سے صدا بند ہو رہے    ہیں تو  محض ترکی نے   بحران کے دونوں  فریقین  یعنی  یوکیرین اور روس کی جانب سے خیر مقدم کیے جا نے والے پیغامات اور ارادے  کو  پیش کیا ہے۔

روزنامہ صباح ’’وزیر قوجا کا  اومیکرون   کے حوالے سے پُر امید بیان‘‘

وزیرِ صحت  فخرالدین قوجا نے  کل  اپنے بیان میں  کہا ہے کہ ’اومیکرون  ویریئنٹ  وبا کے خاتمے کے لیے امید کی کرن ثابت ہو سکتا ہے۔  سائنسی  تحقیقات کے نتائج کے  مطابق  ویکسین لگوانے والے  افراد  کے اومیکرون  میں مبتلا ہونے  پر ان کی قوت مدافعت   بیماری  سے نجات پانے میں معاون ثابت ہوتی ہے اور ان کو کم  مشکلات  کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔  آپ ویکسین پر یقین رکھیں وبا ہمارے ایجنڈے سے خارج ہو جائیگی۔

روزنامہ سٹار’’ہم  اپنے وطن   اور ترکی کے مفادات کے  محافظ  ہیں‘‘

شمالی قبرصی  ترک جمہوریہ  کے وزیر اعظم اور قومی اتحاد پارٹی کے رہما فائز  سونو جو اولو  نے کل اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہم ترک قوم کے  جنوبی علاقے کے ایک جزو ہیں، یعنی  ہم  بحیرہ روم کے محافظین ہیں۔ ہم نیلے وطن  کے عین وسط میں  شمالی قبرصی ترک جمہوریہ  اور ترکی  کے مفادات کے علمبردار ہیں۔

روزنامہ حریت’’تیسلا کا ترکی  سے متعلق اقدام ‘‘

الیکڑک کاروں کی   شہرہ آفاق فرم  تیسلا  نے ترکی میں قائم کردہ ’تیسلا انجنز‘ نامی فرم سے متعلق  تین اہم  اقدامات اٹھائے ہیں۔ اس فرم کے سی ای او کے طور پر اس سے پیشتر لفتھانزا  ترکی۔ عراق   ناظم اعلی  کی خدمات ادا کرنے والے  کمال گیچر کی تعیناتی کی گئی  ہے۔  فرم   سرعت سے اپنے بنیادی ڈھانچے کی تکمیل کرتے  ہوئے ماڈل ایکس، ماڈل وائے، ماڈل تھری اور ماڈل ایس  نامی  4 ماڈلز کو رواں سال کے دوران  مارکیٹ میں پیش کرے گی۔

روزنامہ خبر ترک ’’خام اسٹیل  کی ریکارڈ پیداوار‘‘

ترکی کی  خام اسٹیل کی پیداوار ، گزشتہ برس  سال 2020 کے مقابلے میں  12.7 فیصد کے اضافے کے ساتھ  40 ملین ٹن  کی حد کو پار کرتے ہوئے  اپنی   تاریخ کی ریکارڈ  سطح  تک رہی ہے۔

 



متعللقہ خبریں