ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

11.01.2022

1760559
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

روزنامہ خبر ترک ’’آک پارٹی کے ترجمان چیلک کا قزاقستان کے بارے میں بیان‘‘

ترکی کی بر سرِ اقتدار  آک پارٹی کے ترجمان عمر چیلک نے پارٹی کی مرکزی  ایگزیکیٹو کمیٹی کے اجلاس کے بعد  اپنے بیان میں   قزاقستان کی تازہ صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے  کہا ہے کہ ہم  منظر عام پر آنے والی صورتحال کا  قریبی  جائزہ  لے رہے ہیں،   ہماری تمنا  اور خواہش ہے کہ قزاقستان  میں امن و امان، استحکام اور زمینی سالمیت  کا تحفظ کرتے ہوئے   ان کٹھن  ایام سے  کو ماضی کا حصہ بنا دیا  جائے۔ حالات و شرائط چاہے کچھ بھی کیوں نہ ہوں  ترکی کمیشہ  قزاقستان کا ساتھ دینے کی پالیسیوں پر عمل پیرا رہے گا۔

روزنامہ وطن ’’ ترکی اور امریکہ کے مابین   انتہائی  اہم مذاکرات ‘‘

صدارتی ترجمان ابراہیم  قالن نے امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک  سولیوان سے  ٹیلی فونک  ملاقات کی۔ اس ملاقات میں  سیاسی  و اقتصادی  تعلقات    سمیت  دفاعی تعلقات کے فروغ، عالمی و علاقائی معاملات کا جائزہ لیا گیا۔

روزنامہ سٹار’’گاری باشویلوی : ہم نے ترکی سے خریدنے کا فیصلہ کیا ہے‘‘

جارجیا کے وزیر اعظم  عراقلی  گاری باشویلی   کا کہنا ہے کہ   ہم  ملکی ادویات کی منڈی کو ترکی سے  منگوائے جانے والی ادویات  کے  لیے  کھولنے  کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔

روزنامہ ینی شفق ’’ترک مسلح افواج   کی جانب سے نیٹو کے معیار پر اترنے والا اور 30 منٹ میں  قائم کیا جا سکنےو الا موبائل  ہسپتال‘‘

ترکی کے علاقے نعدے   کی  انا باکم  فیکڑی  کی ڈائریکٹریٹ میں نیٹو کے معیار سے ہم آہنگ  تیار کردہ  موبائل ہسپتال ،  آپریشن تھیٹر،  انتہائی نگہداشت یونٹ، ریڈیالوجی،  لیبارٹری،  فارمیسی، شعبہ دانت اور غسل خانوں   پر مشتمل ہے اور اسے 13 کنٹینروں میں بنایا گیا ہے۔ اس ہسپتال کے قیام  میں تقریباً 30 منٹ  لگتے ہیں۔

روزنامہ حریت ’’جرمن کی نگاہیں بحیرہ روم پر مرکوز‘‘

یورپ  کے عظیم ترین  ہالی ڈیز بکنگ  پورٹل ہالی ڈے چیک  کی جانب سے فراہم کردہ معلومات کے مطابق  جرمنی میں  ہر 5 افراد میں سے  ایک نے ترکی کی سیر کو ترجیح د ی ہے۔ ماہ اپریل اور مئی  کی بکنگ  کے حوالے سے جاری کردہ رپورٹ   میں  واضح کیا گیا ہے کہ  اس بکنگ  کا 18 فیصد ترکی کے  بحیرہ روم کے ساحلی  علاقوں میں  چھٹیاں گزارنے   پر مبنی  ہے۔  

 

 

 



متعللقہ خبریں