ترکی کے اخبارات کی جھلکیاں - 19.11.2021

ترک ذرائع ابلاغ

1735945
ترکی کے اخبارات کی جھلکیاں - 19.11.2021

آج کے اہم  اخبارات کی اہم خبروں کے ساتھ حاضر خدمت ہیں۔

 

 روزنامہ  خبر ترک: "انقرہ میں بلغاریہ کے سفیر کو وزارت خارجہ میں طلب کرلیا گیا "

انقرہ میں بلغاریہ کے سفیر کو وزارت خارجہ میں طلب  کرتے ہوئے بلغاریہ میں ووٹروں کو ترکی کے سرکاری حکام کی طرف سے ہدایت  دیے جانے  اور بلغاریہ کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرنے  کے الزامات کو مسترد کرنے سے آگاہ کیا گیا۔  بتایا گیا کہ انقرہ میں بلغاریہ کے سفیر اینگوئل ہرسٹوف چولاکوف نے بلغاریہ کے انتخابات کے دائرہ کار میں  ترکی  میں  ووٹ ڈالنے کے لیے ضروری سہولت فراہم  کرنے کے لیے ضروری سہولت فراہم کرنے سے آگاہ کیا۔

 

روزنامہ حریت: "دفاعی صنعت میں مکمل آزادی پر زور"

دفاعی صنعت  کے شعبے کے چئیرمین  صدر اسماعیل دیمیر نے کہا ہے کہ آج، عالمی سپلائرز کی تمام مشکلات (دفاعی صنعت میں) اور مضمر اور کھلی پابندیوں کے باوجود، ترکی اپنے قومی مفادات کے تحفظ کے لیے ضروری کارروائیوں کو انجام دینے کے قابل ہے اور ترکی اپنی تمام ضروریات کو مقامی طور پر ہی پورا کررہا ہے۔

 

روزنامہ ینی شفق: "دنیا کے بہترین ڈرلنگ جہاز کا نام آلپ ارسلان  رکھا جائے گا"

صدر رجب طیب ایردوان  نے کہا ہے کہ  چوتھا ڈرلنگ جہاز  جو 2022  کی پہلی سہ ماہی میں انوینٹری میں داخل ہوگا کا   نام آلپ ارسلان رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ  ساتویں نسل کا یہ جہاز 12,200 میٹر تک ڈرلنگ کرنے کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ 200 افراد پر مشتمل یہ جہاز 7.3 میٹر اونچی لہر وں میں بھی کسی قسم کے ہچکولے نہیں کھا ئے  گا۔

 

روزنامہ سٹار: "ترکی میں 100 ملین ڈالر سے زیادہ کی سرمایہ کاری"

کینیڈا کی توانائی کمپنی ویلیورا، جس نے تھریس میں قدرتی گیس کے کاموں میں 100 ملین ڈالر سے زیادہ کی سرمایہ کاری کی ہے، اس بات پر زور دیا کہ وہ ترکی میں اپنی سرمایہ کاری کے بارے میں ہمیشہ ہی بڑی پر جوش ہے۔  ویلیورا کے سینئر مینیجر شان گیسٹ نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ تھریس بیسن میں قدرتی گیس کی کافی مقدار موجود  ہیں۔

 

روزنامہ صباح: "ترکی کی تیسری سہ ماہی میں ترقی جاری "

ماہرین کی  صنعتی پیداوار کے تازہ ترین اعداد و شمار  کے مطابق  2021 کی تیسری سہ ماہی میں ترکی 7.84 فیصد کی مثبت نمو ہوگی۔ ان کے مطابق اس اعدادو شمار سے  ترکی نے برآمدات میں یکے بعد دیگرے  تما م ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔



متعللقہ خبریں