اخبارات کی جھلکیاں

11.11.21

1732597
اخبارات کی جھلکیاں

روزنامہ وطن  کا لکھنا ہے کہ صدر ایردوان نے عراقی وزیراعظم مصطفی الکاظمی کی رہائشگاہ پر دہشت گرد حملےکی مذمت کرتے ہوئے کہا  ہے کہ  جمہوریہ ترکی انسداد دہشت گردی مین اعانت جاری رکھے گی ۔

 

روزنامہ حریت کے مطابق، ترک پارلیمانی اسپیکر مصطفی شان توپ نے کہا ہے کہ  آج کی طرح کل بھی  ہم بوقت ضرورت لیبیا کی مدد کرتے رہیں گے۔

 

 روزنامہ اسٹار نے خبر دی ہے کہ  ترکی کا پہلا ڈرون مسلح نظام سونگار برآمدات کے لیے تیار ہے ۔ اسیس گارڈ کے مینیجر مصطفی بارش دزگن نے کہا ہے کہ اب تک ہم نے دو ملکوں کو سونگار برآمد کیے ہیں جبکہ تین دیگر ممالک سے بھی مذاکرات جاری ہیں امید ہے کہ جلد ہی معاہدہ ہو جائے گا۔ اس ںظام کی طلب بڑھ رہی ہے اور ہمیں کافی پیشکشیں ہو رہی ہین۔

 

 روزنامہ صباح کے مطابق، یورپی یونین کے سول حفاظتی ڈھانچے کی طرف سےاہتمام کردہ EU MODEX نامی مشقیں پہلی بار ترکی میں منعقد ہونگی ۔ان مشقوں مین فرانس،آسٹریا،اسپین،اٹلی،بلغاریہ،یونان اور ترکی  سے 1715 افراد شریک ہونگے۔

 

روزنامہ ینی شفق  کا لکھنا ہے کہ  ترک ھریلو صنعتی ٹیکسٹائل اورتاجران کی انجمن کے صدر حسن حسین بائرام نے بتایا  ہے کہ ہمارے شعبے نے 180 ممالک کے لیے ساڑھے تین ارب ڈالر کی برآمدات کی ہیں جو کہ  قومی آمدنی میں مدد  کے حامل اہم شعبوں میں سے ایک ہے ۔

 


ٹیگز: #اخبارات

متعللقہ خبریں