ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں - 02.11.2021

ترک ذرائع ابلاغ

1728199
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں - 02.11.2021

آج کے ترکی کے اہم اخبارات  کی اہم  خبروں کے ساتھ حاضرِ خدمت ہیں ۔

 

***روزنامہ ینی شفق :ایردوان  :  میں نے F-16 طیاروں  کی فراہمی  سے متعلق  بائیڈن کی طرف سے کوئی منفی نقطہ نظر نہیں دیکھا"

امریکہ کے صدر جو بائیڈن کے ساتھ ملاقات کا جائزہ لیتے ہوئے، صدر رجب طیب ایردوان نے اٹلی سے واپسی پر طیارے میں صحافیوں کو بتایا، "ہمارے پاس یہ F-35 کا مسئلہ ہے۔ جیسا کہ آپ جانتے ہیں، ہم پہلے ہی  ایک بلین  400 ملین ڈالر کی ادائیگی کرچکے ہیں اسلیے ہم نے اس کی جگہ  F-16 طیاروں کی فراہمی پر بات چیت کی ہے۔

 

***روزنامہ حریت "دوسرا اجلاس امریکہ میں ہوگا"

وزارت قومی دفاع کی جانب سے بتایا گیا کہ F-35 کے تنازعے کے حل اور مالیاتی امور پر بات چیت کے لیے ترکی اور امریکی وزرات دفاع کے درمیان دوسرا اجلاس چند ماہ میں واشنگٹن میں منعقد کرنے کا منصوبہ ہے۔ ایک رائے ہے کہ مایف -35 کی جگہ ایف 16  طیارے فراہم کیے جائیں اور اگر ایسا نہیں ہوتا ہے، تو ہم نے جو رقم ادا کی تھی وہ واپس کر دی جائے ۔

 

***روزنامہ سٹار "برآمدات میں نیا ریکارڈ"

وزیر تجارت مہمت مُش نے کہا کہ اکتوبر میں برآمدات میں پچھلے سال کے اسی مہینے کے مقابلے میں 20.2 فیصد اضافہ ہوا اور یہ 20.8 بلین ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔

 

***روزنامہ خبر ترک :دونمیز:  ہمارے ملک میں تقریباً 60 ملین بیرل تیل کے مساوی ذخائر موجود ہیں "

توانائی اور قدرتی وسائل کے وزیر، فاتح دونمیز  نے کہا، "بحیرہ اسود میں ہماری قدرتی گیس کی دریافت کے علاوہ، 2021 میں خشکی پر 26 نئی دریافتوں  سے  ملک میں تقریباً 60 ملین بیرل تیل کے مساوی ذخائر موجود ہیں ۔"

 

***روزنامہ صباح : " ترکی میں سیاحت کی آمدنی میں 181 فیصد اضافہ "

ترکی کے ادارہ شماریات کے اعلان کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ سال ماہ جولائی ، اگست اور ستمبرپر مشتمل  سہ ماہی  میں  گزشتہ سال کے اسی عرصے کے  مقابلے میں سیاحت کی آمدنی میں 181.8 فیصد اضافہ ہوا ہے۔



متعللقہ خبریں