ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں - 15.10.2021

ترک ذرائع ابلاغ

1720187
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں - 15.10.2021

آج کے ترکی کے اہم اخبارات  کی   اہم خبروں کے ساتھ حاضر خدمت ہیں ۔

 

***روزنامہ وطن "طالبان کا وفد ترکی میں"

وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے کہا ہے کہ  افغانستان میں عبوری حکومت قائم کرنے والی طالبان انتظامیہ  کے  نائب وزیر خارجہ کے طور پر خدمات انجام دینے والے امیر خان  متقی اور ان کے وفد کے ساتھ ملاقات میں  افغانستان کی  حمایت کو جاری رکھنے پر تبادلہ خیال ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ  طالبان نے ہم سے انسانی امداد اور وہاں جاری  سرمایہ کاری کو جاری رکھنے  اور ترکی کے دیگر اداروں کی جانب سے   جاری منصوبوں کو جاری رکھنے کی اپیل کی ہے۔

 

***روزنامہ ینی شفق : "آقار: وقت آنے پر تمام ضروری اقدامات کیے جائیں گے"

شام شمال  میں  دہشت گرد تنظیم PKK/YPG کے حملوں کے بارے میںوزیر  قومی دفاع حلوصی آقار نے بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ  ملکی  حقوق اور مفادات کی حفاظت کے لیے جو کچھ کرنے کی ضرورت ہے وہ صدر ایردوان کی نگرانی میں کیا جائے گا۔

 

***روزنامہ صباح : "مکمل آزاد دفاعی صنعت پر زور"

صدر رجب طیب ایردوان کی قیادت میں منعقدہ ڈیفنس انڈسٹری ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں ملکی اور قومی نظاموں میں نئے شامل کرنے کے امور  اور مکمل آزاد دفاعی صنعت پر زور دیا گیا ہے۔

 

***روزنامہ  سٹار "مزید  دو  ممالک ترک ڈران خریدنا  چاہتے ہیں "

ایتھوپیا اور مراکش نےبائیکار  ڈیفنس کی  جانب سے تیار کردہ ڈران  کو  خریدنے کی درخواست کی ہے۔

 

***روزنامہ حریت "دنیا کی طویل القامت خاتون"

ترکی کے علاقے  صفران بولو  میں  مقیم   رومیسا  گیلگی  جن کا قد 2 میٹر 15 سینٹی میٹر ہے  کو   گنیز بک آف ریکارڈز میں "دنیا کی طویل القامت  خاتون  کے طور پر اندراج کیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں