اخبارات کی جھلکیاں

22.09.21

1708992
اخبارات کی جھلکیاں

روزنامہ خبر ترک کےمطابق، صدر ایردوان نے اقوام متحدہ کی  جنرل اسمبلی سے خطاب میں کہا کہ مشرقی بحیرہ روم کے طویل ترین ساحلوں کے حامل ترکی کو نظر انداز کرنے کی کوششیں ختم ہونی چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ  مکالمت اور تعاون کے لیے میں نے  تمام علاقائی ممالک کو مشرقی بحیرہ روم کانفرنس کے انعقاد کی تجویز پیش کی تھی جو کہ تاحال موجود ہے۔ صدر نے کہا کہ  قبرصی ترکوں کی حیثیت عالمی سطح پر منوانے کی ضرورت ہے۔

 

روزنامہ حریت کا لکھنا ہے کہ  صدر ایرودان نے کہا کہ  ترکی نے کورونا وائرس کی وبا  کے دوران  اپنے تمام امکانات سے دوست و بردار ممالک کی مدد کی ہے، ہم نے 152 ممالک  اور12 عالمی اداروں کو طبی امداد روانہ کی ہے۔ ترکی میں تیار کی جانے والی  ویکسین ترک واک بھی جلد ہی مدد انسانیت کےلیے  دستیاب ہوگی ۔

 

روزنامہ ینی شفق نے خبر دی ہے کہ  صدر ایردوان کی تصنیف کردہ" منصفانہ دنیا کا قیام ممکن ہے" نامی کتاب کو نیو یارک کے مرکزی مقامات  اور ٹائمز اسکوائر پر لیڈ روشنیوں کے جھرمٹ میں متعارف کروایا گیا ۔ اس کتاب میں  ناانصافیوں، مسئلہ ہجرت، عالمی دہشتگردی اور اسلام مخالف نظریات سمیت دیگر عالمی مسائل کو جگہ دی گئی ہے۔صدر ایردوان نے جنرل اسمبلی میں ملاقات کرنے والے رہنماوں کو بھی یہ کتاب پیش کی ۔

 

 روزنامہ وطن  کے مطابق، دنیا کے سب سے بڑے ہوا بازی  اور خلائی ٹیکنالوجی کی حامل نمائش ٹیکنو فیسٹ کل سے استنبول میں شروع ہو گئی جو کہ 26 ستمبر تک جاری رہے گی ۔ نمائش کے دوران ترک  مسلح افواج کے کرتب باز طیاروں سولو ترک نے استنبول کی فضاوں پر شاندار مظاہرہ پیش کیا ۔ اس نمائش میں جیتنے والے خوش نصیبوں کے درمیان 50 لاکھ ترک لیرے کی رقم تقسیم کی جائے گی ۔

 

 روزنامہ اسٹار  کا لکھنا ہے کہ   ٹیکنو فیسٹ کے روح رواں سلجوک بائراکتر  نے  کہا ہے کہ ٹیکنو فیسٹ نمائش میں ڈرون طیاروں نے بیک وقت اپنی مہارت کا مظاہرہ کیا ہے جو کہ  غالبا دنیا میں  پہلی بار ہوا ہے۔

 

 


ٹیگز: #اخبارات

متعللقہ خبریں