ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں - 21.09.2021

ترک ذرائع ابلاغ

1708555
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں - 21.09.2021

آج کے ترکی کے اہم اخبارات  کی   اہم خبروں کے ساتھ حاضر خدمت ہیں ۔

 

***روزنامہ صباح " ایردوان : ترکی کی ابھرتی قوت کا مظاہرہ کرنے والا  شاہکار"

 صدر رجب طیب ایردوان نے  نیو یارک میں نئے ترک ہاوس  کی  افتتاحی تقریب  سے خطاب  کرتے ہوئے  کہا ہے کہ نیو یارک میں   ترکی نے ایک ایسا شاہکار تخلیق کیا ہے جو اس کی عظمت ، او رابھرتی ہوئی قوت کی عکاسی کرتا ہے۔  انہوں نے کہا کہ جمہوریہ  ترکی کے قیام کی 100 ویں سالگرہ ،  2023 تک  جانے  والی اس شاہراہ  پر  ترکی کی  نیو یارک میں  تعمیر کردہ یہ عمارت ترکی کی الاقوامی برادری   میں اہم مقام  کا بھی مظہر ہے۔

 

***روزنامہ خبر ترک : "ہم دنیا کے سب سے زیادہ فیاض ملک ہیں"

ترکی  کی قومی اسمبلی کے اسپیکر  مصطفیٰ شَن توپ نے اسپین میں اپنے خطاب میں کہا کہ ترکی وہ ملک ہے جو سب سے زیادہ مدد کرتا ہے ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ ہم دنیا کے امیر ترین ملک نہیں ہیں لیکن  ہم سب سے زیادہ سخی ملک    ہونے  کی حیثیت رکھتے ہیں۔  ترکی وہ ملک ہے جو سب سے زیادہ مہاجرین کی میزبانی کرتا ہے۔ 4 ملین سے زیادہ رجسٹرڈ شامی باشندے  ترکی میں آباد ہیں  اور  ترکی  گزشتہ  10 سالوں سے ان کی میزبانی کررہا ہے۔

 

***روزنامہ اسٹار: "تاریخی کامیابی: ترکی 132 ممالک میں دوسرے نمبر پر"

گلوبل انوویشن انڈیکس میں ، جس میں 132 ممالک  نے حصہ لیا ہے  ، ترکی اپنی تاریخ کی 41 درجے آگے  بڑھتے ہوئے  132 ممالک میں  دوسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہا ۔

 

***روزنامہ ینی شفق :  "عالمِ ترک  کے ثقافتی دارالحکومت کا عنوان سرکاری طور پر برصا کو مل گیا "

برصا  کو  عالمِ ترک  کے ثقافتی دارالحکومت کا عنوان سرکاری طور  دینے کی تقریب میں  برصا میٹروپولیٹن میونسپلٹی کے میئر  علی نور  آقتاش ،   وزیر ثقافت اور سیاحت مہمت نوری ایرسوئے اور ازبکستان کے وزیر ثقافت اوزودبیک نذربیکوف  نے شرکت کی ۔

 

 

***روزنامہ حریت "ٹرائے میوزیم کو خصوصی یورپی ایوارڈ"

ٹرائے میوزیم ، جسے 2020 کا یورپی میوزیم آف دی ایئر خصوصی تعریفی ایوارڈ ملا ، اسے 2020/2021 'یورپی میوزیم اکیڈمی اسپیشل ایوارڈ ، یورپ کے اہم میوزیم ایوارڈز میں سے ایک کے قابل سمجھا گیا۔ ٹرائے دونوں ایوارڈز حاصل کرنے والا ترکی کاپہلا میوزیم بن گیا ہے ۔



متعللقہ خبریں