اخبارات کی جھلکیاں

26.08.21

1697620
اخبارات کی جھلکیاں

روزنامہ خبر ترک  کے مطابق،ترک وزارت دفاع نے کہا ہے کہ  مختلف روابط،موجودہ صورت حال  اور حالات کی روشنی میں ترک فوج  افغانستان سے نکل رہی ہے۔

روزنامہ وطن  نے خبر دی ہے کہ صدر رجب  طیب ایردوان نے ضلع بتلیس کے قصبے احلات میں  غیر ملکی سفیروں کے اعزاز میں دیئے گئے عشایئے کے دوران کہا کہ افغانستان میں جامع حکومت کا قیام ضروری ہے،طالبان رہنماوں کے بیانات اس وقت معتدل اور خوش آئند ہیں۔

 

روزنامہ اسٹار کا لکھنا ہے کہ  فتح ملازگرت کی 950 ویں سالگرہ کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب میں صدر ایردوان نے کہا کہ ماضی میں ترکی اپنے اندرونی مسائل میں گھرا ایک ملک تھا جو کہ اب  خطے اور عالمی مسائل کے حل میں اپنا موقف پیش کرنے کا اہل بن چکا ہے۔

 

روزنامہ ینی شفق نے خبر دی ہے کہ  قیصری  کی ارجیئس یونیورسٹی اور وزارت صحت  کے اشتراک سے تیار کردہ  کورونا ویکسین turkovac کا تیسرا تجربہ شروع ہو گیا ہے جس کے تحتاس کی خوراک بعض رضا کاروں کو لگائی گئی ہے۔

 

روزنامہ صباح  کے مطابق، استنبول کا ہوائی اڈہ عالمی ہوابازی کونسل کے شروع کردہ  زیرو CO2 امیشن کے پروگرام میں شامل ہو گیا ہے۔ اس پروگرام میں دنیا کے 238 ہوائی اڈے شامل ہیں۔

 

 

 


ٹیگز: #اخبارات

متعللقہ خبریں