ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں۔ 29.07.2021

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں۔ 29.07.2021

1682057
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں۔ 29.07.2021

۔۔۔ روزنامہ ینی شفق: "بحیرہ اسود کی قدرتی گیس سے پہلی آگ جلائی گئی" کی سرخی سے لکھتا ہے کہ صدر رجب طیب ایردوان نے سقاریہ فیلڈ میں گیس کی افتتاحی تقریب سے خطاب  میں کہا ہے کہ بحیرہ اسود گیس کے خدمات کا آغاز کرنے سے ہمارے گیس کے شعبے میں بیرونی انحصار میں کمی آئے گی۔ گیس کے پہلے فیز کو 2023 تک مکمل کرنے کے لئے بھر پور کوشش کی جا رہی ہے۔ صدر ایردوان نے کہا ہے کہ آئندہ سال میں ہم سمندر کی تہ میں 169 کلو میٹر لمبی پائپ لائن بچھائیں گے۔ یہ دنیا کا طویل ترین زیرِ سمندر رابطہ ہو گا۔

 

۔۔۔ روزنامہ اسٹار : " ترکی سے برکینا فاسو کو MEMATT کی برآمد" کی سرخی سے لکھتا ہے کہ ترکی وزارت دفاع  سے منسلک ادارے ASFAT کے تیار کردہ مکینک مائن ناکارہ بنانے کے آلات آذربائیجان کے بعد برکینا فاسو کو برآمد کئے جا رہے ہیں۔ اس طرح ASFAT افریقہ کو پہلی دفعہ دفاعی برآمدات کرے گا۔

 

۔۔۔ روزنامہ حریت: " ترکی کی بڑی کامیابی" کی سرخی سے لکھتا ہے کہ لندن  کے تھنک ٹینک Ember  کی سال کے پہلے نصف پر مشتمل یورپی الیکٹرک ویو رپورٹ کے مطابق اس دورانیے میں ترکی میں ونڈ اور سولر انرجی کی پیداوار کا کُل انرجی میں حصہ 12.9 فیصد تک پہنچ گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ترکی ونڈ اور سولر انرجی کی پیداوار میں یورپی ممالک میں 17 ویں نمبر پر ہے۔

 

۔۔۔ روزنامہ صباح: THY یومیہ 1323 پروازوں کے ساتھ یورپ میں دوسرے نمبر پر" کی سرخی سے لکھتا ہے کہ ٹرکش ائیر لائنز THY یومیہ 1323 پروازوں کے ساتھ یورپ میں سب سے زیادہ پروازیں کرنے والی دوسری ائیر لائن بن گئی ہے۔ پیگا سوس ائیر لائنز یورپ میں سب سے زیادہ  پروازیں کرنے والی ائیر لائنوں میں 8 ویں نمبر پر ہے۔

 

۔۔۔ روزنامہ خبر ترک: "پاتارہ کی کھدائیوں سے 2 ہزار 300 سال پرانا مچھلی کا فوسل ملا ہے" کی سرخی سے لکھتا ہے کہ انطالیہ کی تحصیل کاش کے قدیم شہر پاتارا میں کھدائی کا کام جاری ہے۔ کھدائی کے دوران2 ہزار 300 سال قدیم مچھلی کا فوسل ملا ہے۔



متعللقہ خبریں