ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

25.06.2021

1664689
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

رونامہ حریت ’’اقوام متحدہ  کی ترکی  سے اپیل‘‘

اقوام متحدہ کی بین الاقوامی ہجرت  تنظیم  کے ڈائریکٹر انتونیو  ویٹو رینو  نے سب سے زیادہ تعداد میں مہاجرین کی  میزبانی کرنےو الے ترکی جیسے ممالک کے لیے ’کہیں زیادہ تعاون اور ذمہ داری   کی تقسیم‘  کی اپیل کی ہے۔

روزنامہ صباح’’ ترکی سے لیبیا کو باقاعدہ رو۔ رو  نقل و حمل شروع‘‘

کرانفل  گروپ آف کمپنیز  کی آر این  لائنز   فرم  نے دو طرفہ تجارتی حجم کو بڑھانے کے زیرِ مقصد ابتک محض آزمائشی  سطح پر سر انجام دیے جانے والے رو۔ رو سفروں کو  باقاعدگی سے   شروع  کر دیا ہے۔

روزنامہ ینی شفق ’’ دو ملکوں سے 80 لاکھ سیاح  ترکی آئیں گے‘‘

روس  سے پروازوں کی پابندی ہٹائے جانے کے ساتھ  سیاحوں کی جوق در جوق ترکی آمد نے  شعبہ سیاحت   سے منسلک افراد  فرموں کے چہرو  ں پر تبسم پیدا کیا ہے۔ ہوائی آمدوفت میں 45 فیصد تک اضافے کا مشاہدہ ہوا ہے تو  ہوٹلوں کی بکنگ    کا عمل بام ِ عروج تک پہنچ گیا ہے۔  امسال روس سے  40 تا 45جبکہ جرمنی سے 25 تا 30 لاکھ  سیاحوں کی ترکی آمد متوقع ہے۔

روزنامہ وطن’’سن ایکسپریس  کا انطالیہ اور ازمیر سے جنیوا  کو فلائٹ آپریشن بحال‘‘

ترک ہوائی فرم اور لفتھانسا   کی اشتراکی فرم سن ایکسپریس  27 جون سے انطالیہ اور 2 جولائی سے ازمیر سے سوئس شہر جنیوا کو براہ راست پروازیں چلائے گی۔

روزنامہ سٹار’’ ’گریزو۔263 اسپیس ٹیم ‘ نے امریکہ کے ماڈل سیٹ لائٹ مقابلے   پر اپنی مہر ثبت کر دی‘‘

ترکی کی زونگل دق بلند ایجویت یونیورسٹی کی فکلیٹی آف انجنیئرنگ  کے طلبا  پر مشتمل گریزو۔263 اسپیس ٹیم  نے امریکہ میں  منعقدہ کین سیٹ  کمپیٹشن  ماٖڈل سیٹ لائٹ مقابلے میں چوتھا درجہ حاصل کرتے ہوئے ملک کا نام روشن  کیا ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں