ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں - 07.05.2021

ترک ذرائع ابلاغ

1635694
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں - 07.05.2021

 آج کے اہم  اخبارات کی اہم خبروں کے ساتھ حاضر خدمت ہیں۔

 

***روزنامہ وطن "چاوش اولوکا مصر سے متعلق بیان : یہ سلسلہ  جاری رہے گا "

وزیر خارجہ میولود چاوش اولو  نے کہا ہے کہ  قاہرہ میں ترک اور مصری وفود کے درمیان ہونے  والے  تحقیقی مذاکرات  مثبت ماحول میں جاری ہیں  اور اس سے قبل بھی وہ مختلف مواقع پر مصر کے وزیر خارجہ سمیح شکری سے رابطے میں رہے تھے اور ان سے کہا تھا کہ  مستقبل میں بھی  مصر کے وفد کے ساتھ   تبادلہ جاری رکھتے ہوئے مثبت اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

 

***روزنامہ حریت:" ترکی کی  بین الاقوامی برادری  سے اسرائیل  سے متعلق اپیل"

ترکی کی وزارت خارجہ نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ مغربی کنارے اور القدس میں غیر قانونی بستیوں کو بڑھانے کے لئے اسرائیل کی کوششوں پر اپنا رد عمل ظاہر کرے۔

 

***روزنامہ اسٹار "ترکی کی ویکسین ڈبلیو ایچ او کی فہرست میں شامل "

سائنسی اور تکنیکی تحقیقاتی کونسل (ترکی) کے صدر پروفیسر ڈاکٹر حسن مندال  نے اعلان کیا ہے کہ ترک سائنس دان  جس کورونا وائرس کے خلاف جدید فعال غیر فعال ویکسین پر کام کر رہے ہیں وہ بھی عالمی ادارہ صحت کی فہرست میں شامل ہو چکی ہے۔اس سے پہلے ذرات  وائرس پر مبنی  (VLP) ویکسین بھی ڈبلیو ایچ او کی فہرست میں شامل ہوچکی ہے۔

 

***روزنامہ صباح:  "رواں سال ، ترکی کی دفاعی اور ہوا بازی کی صنعت کی برآمدات میں امریکہ پہلے نمبر پر ہے"

جبکہ دفاع اور ہوا بازی کی صنعت کی مصنوعات سال کے پہلے 4 مہینوں میں ترکی سے تقریبا 1 بلین ڈالر  مالیتبرآمدات کی گئیں جبکہ  صرف امریکہ کو   386.1 ملین ڈالر  مالیت کی مصنوعات برآمد کی گئی  اور اس طرح امریکہ  ترکی کی دفاعی مصنوعات  کی برآمدات میں پہلےنمبر پر رہا ہے۔

 

***روزنامہ ینی شفق :  "یوکرین کے بعد روسی وفد ترکی آرہا ہے"

نائب وزیر ثقافت و سیاحت نادر الپاسلان نے بتایا کہ گذشتہ ہفتے ترکی میں یوکرائنی وفد نے سیف ٹورزم سرٹیفکیٹ پروگرام کو کامیاب پایا اور کہا ، "ہمارے پاس روس کے لئے بھی ایسا منصوبہ ہے۔ عید سے  قبل روسی وفد سے ملاقات ممکن ہوسکتی ہے۔



متعللقہ خبریں