اخبارات کی جھلکیاں

14.04.21

1621048
اخبارات کی جھلکیاں

 روزنامہ ینی شفق  کے مطابق ،صدر رجب طیب ایردوان نے ملک میں کورونا کے خلاف نئی تدابیر کا اعلان کر دیا ہے جن کے تحت پندرہ روز تک جزوی طور پر پابندیاں  عائد ہونگی جن میں اواخر ہفتہ مکمل کرفیو،دوران ہفتہ شام سات بجے سے صبح پانچ بجے تک جزوی کرفیو کا نفاذ ہوگا جبکہ اندرون ملک سیاحت پر پابندی ہوگی۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر صورت حال برقرار رہی تو مزید پابندیوں کا نفاذ ہو سکتا ہے۔

 

روزنامہ حریت کا لکھنا ہے کہ  ترکی کی میزبانی میں افغانستان امن عمل مذاکرات پرمبنی استنبول اجلاس کا انعقاد 24 اپریل تا 4 مئی کے درمیان ہوگا۔ ترک امور خارجہ نے بتایا کہ اس اجلاس کا مقصد افغانستان میں منصفانہ اور پائیدار سیاسی حل کی تلاش سمیت دوحہ میں جاری امن مذاکرات کے سلسلے میں تیزی پیدا کرنا ہے۔

 

 روزنامہ اسٹار نے لکھا ہے کہ ایک ارب یورو سے زائد سرمایہ کاری کرنے کے اعتبار سے سال 2020 میں ترکی کا شمار ونڈ انرجی  کے حوالے سے سرمایہ  کاری کرنے والے  ممالک کی فہرست میں پانچویں نمبر پر ہو گیا ہے۔

 

روزنامہ وطن نے خبر دی ہے  کہ امریکی خلائی ایجنسی ناسا کے تحت عالمی ٹورنامنٹ نامی ایک تصویری مقابلے میں ترکی میں واقع وان جھیل کی تصویر کو پہلا نمبر ملا ہے۔ خلانورد کیٹ روبنز کی طرف سے ستمبر 2016میں کھینچی گئی اس تصویر میں وان جھیل کا منظر دیکھنے سے تعلق رکھتا ہے۔

 

روزنامہ صباح کے مطابق، روسی سیاحوں نے  ترکی کے لیے پروازوں  کو محدود کرنے کے اعلان پر مایوسی کا اظہار کیاہے۔سوشل میڈیا پر انہوں  نے اس فیصلے سے واپسی کے لیے ایک مہم بھی شروع کر دی ہے۔

 

 

 

 


ٹیگز: #اخبارات

متعللقہ خبریں