ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

02.04.2021

1613547
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

روزنامہ سٹار’’ترکی  ایک طاقتور ہیرو‘‘

عالمی ادارہ صحت  کے ڈائریکٹر جنرل تیدروس ادہانوم  گیبرے سوس  نے ترکی کے لیے تعریفی الفا ظ صرف کیے  اور کہا کہ ترکی ، سال 2021 کو شعبہ صحت سے منسلک  انسانوں کا سال  قرار دینے میں ایک طاقتور  ہیرو کی حیثیت رکھتا ہے۔  وزیر ِ صحت فخرالدین قوجہ کے بھی مدعو ہونے والے اجلاس میں گیبرے سوس نے  بتایا کہ   وبا کے ان کھٹن  ایام میں ترکی میں حفظان صحت کے ملازمین کو ویکسین لگایا جانا باعثِ مسرت ہے۔ ترکی  کی  تجویز پر عالمی ادارہ صحت نے سال 2021 کو ’’شعبہ صحت  کے ملازمین ‘‘ کا سال قرار دیا تھا۔

روزنامہ حریت ’’دو ممالک کے مابین ایک نئے دور کا آغاز‘‘

ترکی اور آذربائیجان کے  درمیان شناختی کارڈ  پروٹوکول  پر کل سے عمل درآمد شروع ہو گیا۔ وزیر خارجہ میولود چاوش اولو  کا کہنا ہے کہ برادر ملک آذربائیجان کے ساتھ آمدورفت  محض شناختی کارڈ سے ہی ممکن بن گئی ہے، یہ نیا عمل درآمد  ہمارے شہریوں اور برادر آذری شہریوں کے لیے خیر و عافیت کا وسیلہ ثابت ہو۔

روزنامہ ینی  شفق ’’ماہ ِ مارچ میں  ترکی کی تاریخ کی سب سے زیادہ ماہانہ برآمدات ‘‘

وزیر تجارت رخسار پیک جان کا کہنا ہے کہ ’’ماہ مارچ میں برآمدات گزشتہ برس کے اسی دورانیہ کے مقابلے میں 42.2  فیصد کے اضافے سے 18 ارب 985 ملین  ڈالر کی سطح کو پہنچ گئی ہیں، جو کہ  ترکی کے لیے ماہانہ سطح پر برآمدات کا ایک نیا ریکارڈ ہے۔ ‘‘

روزنامہ خبر ترک ’’ٹی او جی جی کے لیے عالمی شہرت یافتہ  ڈیزائنر لیڈر‘‘

ترکی کے آٹوموبائل  انٹر پرانیئر گروپ  ٹی او جی جی  نے وولکس ویگن اور مرسیڈیز کے سابق  ہیڈ ڈیزائنرمراد گوناک  کو ڈیزائن لیڈر کے طور پر  اپنی ٹیم میں شامل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

روزنامہ صباح’’ٹرکش ایئر لائنز یومیہ اوسط 755 پروازوں کے ساتھ خطہ یورپ میں لیڈر ہوائی فرم‘‘

یورپی ہوائی سیرو سفر سیکیورٹی تظیم یورو کنٹرول کی 31 مارچ  فلائٹ آپریشن  رپورٹ کے مطابق  ترک ہوائی فرم نے یومیہ 755 پروازوں کے ساتھ اپنے یورپی رقیبوں کو پیچھے چھوڑدیا ہے۔

 



متعللقہ خبریں