ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

12.03.2021

1600084
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

روزنامہ وطن’’ ایردوان:ہمارا قومی ترانہ تمام تر مظلومین کے لیے وسیلہ الہام ثابت ہوا ہے‘‘

صدر رجب طیب ایردوان نے قومی شاعر مہمت عاکف ایرسوئے کی  طرف سے قلم  بند کردہ قومی ترانہ تمام تر مظلومین  کی جنگ آزادی  کے  لیے الہام کا وسیلہ ثابت  ہوا ہے۔  دنیا کے متعدد ممالک میں جاری سامراجیت کو  ہلا کر رکھ دینے میں ترک قومی ترانے کا بڑا ہاتھ ہے۔ ہم مہمت عاکف ایرسوئے جیسے عظیم مفکر و شاعر  کی اس بامعنی تخلیق پر ان کا  جس قدر بھی شکریہ ادا کریں وہ کم ہوگا۔

روزنامہ ینی شفق ’’ ایردوان:  عام وبا کے ایام میں  ہم نے حفظان ِ صحت کے شعبے میں داستان رقم کی ہے‘‘

صدر رجب طیب ایردوان نے سماجی رابطوں کے پیجز پر کورونا  وبا کے ترکی  پہنچنے کے بعد کے ایک سال کے عرصے میں  شعبہ  صحت  کی کاروائیوں کے بارے میں آگاہی کرائی ہے۔  جناب ایردوان نے  لکھا ہے کہ ’’ہمارے شعبہ طب کی فوج  کی قربانیوں،  تواتر سے بہتری لائی جانے والی خدمات، استعداد میں اضافے،  نئے اسپتالوں کے قیام  اور  طاقتور بنیادی ڈھانچے کی بدولت  ہم نے شعبہ طب میں داستانیں رقم کی ہیں۔

روزنامہ صباح’’وزیر صحت فخرالدین قوجہ: کووڈ۔19 کا ڈراؤنا خواب سال بھر جاری نہیں رہے گا‘‘

ترک وزیر صحت کا کہنا ہے کہ ترکی کی نفوس کے 50 ملین کو موسم بہار تک کورونا ویکسین لگانے  کی صورت میں وبا کا زور ٹوٹ جائیگا، اور وائرس کے پھیلاؤ  کی رفتار میں خاطر خواہ کمی آئیگی۔ کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں کامیابی سے ہمکنار ہونے والے اولین محاذ میں سے ایک ترکی ہو گا، ویکسینشن پروگرام احسن طریقے سے آگے بڑھ رہا ہے۔ لہذا کورونا کا ڈراؤنا خواب سال 2021 بھر میں جاری نہیں رہے گا۔

روزنامہ حریت ’’ترکی کے کوووڈ۔19 تجربات سے  دنیا بھر کو مستفید کرایا جائیگا‘‘

صدارتی محکمہ اطلاعات  نے ترکی کی عام وبا کے خلاف ایک سالہ عرصے  پر محیط  جنگ کو بیان کرنے والی  turkiyestopscovid.com ویب سائٹ تیار کی ہے۔ ’انسانیت کے لیے‘‘  سلوگن کے ساتھ ترکی اور انگریزی زبان میں تیار کردہ ویب سائٹ پر ترکی کی  وائرس وبا کے خلاف جدوجہد اور اس کی دنیا بھر  کو فراہم کردہ امداد او ر کاروائیوں کو جگہ دی گئی ہے۔

روزنامہ سٹار’’ترکی  کے بغیر مشرقی بحیرہ روم  میں مسئلے کا  حل نا ممکن ‘‘

اٹلی کے انقرہ میں سفیر  ماسیمو گ گائیانی  کا  کہنا ہے کہ ہم مشرقی بحیرہ روم میں اہم سطح کے قدرتی وسائل کی موجودگی پر یقین رکھتے ہیں اور ایک طویل ساحلی پٹی کا حامل ترکی اس علاقے کا عنصر ہے۔ ترکی  کے مشرقی بحیرہ روم میں محل وقوع پر توجہ مبذول کرانے والے گائیانی نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ ترکی کی منصفانہ شراکت کے بغیر خطے میں قابل دوام کسی حل کا حصول نا ممکن ہے۔

 

 

 



متعللقہ خبریں