ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں - 08.03.2021

ترک ذرائع ابلاغ

1597087
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں - 08.03.2021

آج کے  ترکی کے   اہم اخبارات  کی اہم خبروں کے ساتھ حاضر خدمت ہیں۔

 

***روزنامہ حریت "صدر ایردوان: میں اسے انسانیت کے خلاف جرم سمجھتا ہوں"

صدر رجب طیب ایردوان نے 8 مارچ ، یوم نسواں  کے عالمی دن پر ایک پیغام  جاری کیا ہے۔ صدر ایردوان نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ  اپنی محبت ، محنت  اور قربانیوں سے انسانیت کی امید کی کرن کی حیثیت رکھنے والی خواتین  کو  8 مارچ ، یوم خواتین کے عالمی دن کو مبارکباد پیش  کرتا ہوں۔  میں  اس موقع پر انسانیت کے خلاف جرم سمجھنے والے اور   خواتین کے ساتھ روا  رکھے جانے والے  جسمانی اور ذہنی تشدد اور امتیازی سلوک کی شدید مذمت کرتا ہوں۔ 

 

***روزنامہ اسٹار: چاوش اولو : ازبکستان میں  سب سے پہلے  ہم ہی نے سفارت خانہ قائم کیا "

وزیر خارجہ میولو چاوش اولو  نےازبکستان کے شہر  سمرقند  میں ترکی  کے  قونصل خانے کا افتتاح کیا۔ انہوں نے کہا کہ سمر قند کا قونصلیٹ  جنرل،  ترکوں کے آبائی وطن  ازبکستان کےساتھ مستقل بنیادوں پر بھائی چارےکی علامت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریہ ترکی پہلا ملک تھا  جس  نے  ازبکستان کو تسلیم کیا  اور  ازبکستان میں اپنا   پہلا سفارت خانہ بھی قائم کیا۔

 

***روزنامہ  ینی  شفق  "بائیدن انتظامیہ طالبان اور افغان حکام کے مابین مذاکرات کے لئے ترکی سے مدد طلب کرے گی"

امریکی وزیر خارجہ انتونی بلنکن نے کہا ہے کہ  افغانستان  کے صدر اشرف غنی کو لکھے گئے خط میں افغان حکومت اور طالبان  کے درمیان مذاکرات کو  ترکی میں منعقد کرنے کی درخواست  کی جائے گی۔  

 

***روزنامہ وطن : "THY اور استنبول ہوائی اڈے نے دنیا پر اپنی برتری قائم رکھی ہے"

 

یوروپیئن ایئر نیویگیشن سیفٹی آرگنائزیشن (یوروکنٹرول) کی رپورٹ کے مطابق یکم فروری سے 6 مارچ کے درمیان فلائٹ ٹریفک میں ٹرکش ائیر لائن  نے روزانہ اوسطاً 581 پروازوں سے اپنی تمام حریف ائیر لائنوں کو اپنے  پیچھے چھوڑ دیا جبکہ استنبول ہوائی اڈ ہ  دنیا کا مصروف ترین ہوائی اڈہ بن چکا ہے ۔

 

روزنامہ صباح :  "چاند کی سیاحت کے لیے رجوع کرنے والوں میں ترکی  چوتھے نمبر پر "

جاپانی ارب پتی یوسکو میزاوا ،جنہوں نے  8 افراد کو اسپیس ایکس سیٹلائٹ کے ساتھ چاند لے جانے کا اعلان کیا ہے پر 239 ممالک یا علاقوں سے  پانچ لاکھ  افراد نے رجوع کیا ہے جس میں ترک چوتھے نمبر پر ہیں۔ اس فہرست میں ہندوستان سرفہرست ہے ، اس کے بعد امریکہ اور ایران  کا نمبر آتا ہے۔



متعللقہ خبریں