ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں۔ 19.01.2021

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں۔ 19.01.2021

1566530
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں۔ 19.01.2021

*** روزنامہ حریت:  " اقتصادیات میں پائیدار بڑھوتی کے لئے ہم ضروری اصلاحات کر رہے ہیں" کی سرخی سے لکھتا ہے کہ صدر رجب طیب ایردوان نے کل جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ تعلیم سے لے کر صحت ، رسل و رسائل سےلے کر  انرجی اور صنعت سے  لے کر تجارت تک ہم ہر شعبے میں موزوں اقدامات کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ اقتصادیات میں پائیدار ترقی کے لئے ہم ضروری اصلاحات کو جاری رکھے ہوئے ہیں اور اپنی تیار کردہ پالیسیوں کو پُر عزم طریقے سے عمل میں لا رہے ہیں۔ صدر ایردوان نے کہا ہے کہ ہم ملکی صلاحیت  کے لحاظ سے سرمایہ کاری، پیداوار ، بڑھوتی ، روزگار اور برآمدات  کو پیش نظر رکھتے ہوئے اقدامات کر رہے ہیں۔

 

*** روزنامہ خبر ترک: " چاوش اولو ۔ماس ملاقات" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے کل دارالحکومت انقرہ میں اپنے جرمن ہم منصب ہائیکو ماس کے ساتھ ملاقات کی۔ ملاقات کے بعد جاری کردہ بیان میں دونوں وزراء نے ترکی اور یورپی یونین تعلقات میں مستقبل کی طرف دیکھنے اور مثبت ایجنڈے  کو پیش نظر رکھنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

 

*** روزنامہ ینی شفق: " ہم PKK کے خلاف جدوجہد میں عراق کے ساتھ ہر طرح کے تعاون کے لئے تیار ہیں" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ وزیر دفاع حلوصی آقار نے کل عراق کا دورہ کیا۔ یہاں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK کے خلاف جدوجہد میں باہمی تعاون اور ربط و ضبط نے نہایت اہم  کردار ادا کیا ہے۔ہم عراق کے ساتھ ہر طرح کے تعاون کے لئے تیار ہیں۔ ہمارا واحد مقصد اپنے عوام کا اور  سرحدوں کا تحفظ کرنا، اپنی سرحدوں میں امن و خوشحالی کی زندگی گزارنا اور اپنے حقوق و مفادات کا دفاع کرنا ہے۔

*** روزنامہ اسٹار: " ترکی علی۔ 1 پر کام مکمل ہو گیا" کی سرخی سے لکھتا ہے کہ سقاریہ گیس فیلڈ  میں قدرتی گیس کی دریافت کے بعد پہلے بحری کنوئیں ترکی علی۔1 کی ڈرلنگ کا کام 77 دن میں کامیابی کے ساتھ مکمل ہو گیا ہے۔فاتح ڈرلنگ بحری جہاز نے 5 نومبر کو کام کا آغاز کیا اور اس دوران ترکی علی۔1 کنوئیں میں 3 ہزار 920 میٹر گہری ڈرلنگ کی۔

 

*** روزنامہ صباح: " سال 2020 میں برطانوی شہریوں کی ترجیح دوبارہ مُولا تھی" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ کررونا وائرس کے باوجود دی گئی قابل اعتبار اور محفوظ سیاحتی خدمات کی وجہ سے ترکی کا ہر دلعزیز سیاحتی مقام مُولا برطانوی سیاحوں کا مرکز نگاہ بنا رہا۔گذشتہ سال 6 لاکھ 95 ہزار 314 سیاحوں نے مُولا کی سیر کی۔ مُولا میں سیاح بھیجنے والے ممالک میں 3 لاکھ 9 ہزار 717 سیاحوں کے ساتھ انگلیڈ پہلے، ایک لاکھ 59 ہزار 397 سیاحوں کے ساتھ روس دوسرے، ایک لاکھ 27 ہزار 564 سیاحوں کے ساتھ یوکرائن تیسرے، 17 ہزار 424 سیاحوں کے ساتھ پولینڈ چوتھے اور 16 ہزار 313 سیاحوں کے ساتھ جرمنی پانچویں نمبر پر رہا۔



متعللقہ خبریں