ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں - 25.12.2020

ترک ذرائع اباغ

1551788
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں - 25.12.2020

 آج کے ترکی کے اہم اخبارات کی اہم خبروں کے ساتھ حاضر خدمت ہیں۔

 

***روزنامہ وطن: "ترکی کی بڑھتی ہوئی طاقت اور صلاحیتیں"

وزیر خارجہ میولود چاوش اولو  نے کہا ہے کہ  ، ترکی نئی قسم کی کورونا وائرس (کوویڈ ۔19) وبا کے دوران ایک فعال پالیسی پر عمل پیرا ہ ے۔ انہوں نے کہا کہ  " اس وبائی مرض  کے باوجود ہم نے شام ، لیبیا ، مشرقی بحیرہ روم ، قبرص اور بالائی قارا باغ  جیسے موضوعات  پر  اقدامات اٹھائے ہیں اور کامیابیاں حاصل کی ہیں انہوں نے   کہا کہ ترکی دنیا بھر میں پانچویں بڑے سفارتی نٹ ورک کا مالک ملک ہے اور  انسان دوست اور ترقیاتی امداد میں اسے نمایاں حیثیت حاصل ہے۔

 

***روزنامہ  اسٹار: "انقرہ  کا  بغداد  کو  پیغام: ضروری کاروائی کریں ورنہ  ہم کریں گے۔"

ترکی  ،   علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم پی کے کے کو عراق کے سنجار کے علاقے سے انخلا  کے  عمل پر گہری نگاہ رکھے ہوئے ہے۔ عراقی وزیر اعظم مصطفی ال کاظمی کے انقرہ کے دورے پر تبصرہ کرتے ہوئے ، ریٹائرڈ بریگیڈیئر جنرل فاحری ایر نیل  نے کہا ، 'مجھے لگتا ہے کہ یہ ایک بہت اہم دورہ تھا۔ اور ترکی نے واضح طور پر پیغام دے دیا ہے کہ آپ سنجار میں کاروائی کریں ورنہ وہاں ہم کاروائی کرسکتے ہیں۔

 

***روزنامہ  خبر ترک:  "ویکسین  اتوار کی رات روانہ "

کورونا وائرس سائنسی کمیٹی  کا کل وزیر صحت  فخر الدین  قوجہ  کی  سربراہی میں ویکسین اور تغیر بخش ایجنڈے کے ساتھ اجلاس منعقد ہوا۔  اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے  وزیر صحت  فخر الدین  قوجہ   نے کہا کہ ۔ ‘ہمیں یقین ہے کہ چینی ویکسین ترک عوام کے لیے کارآمد ثابت ہوگی کیونکہ یہ ویکسین چینی عوام  پر  91.25 فیصد موثر ثابت ہوئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ  چین سے ویکسین اتوار اور سوموار کی درمیانی رات ترکی کے لیے روانہ ہوگی۔

 

***روزنامہ حریت: "بائیون ٹیک  ویکسین  کے معاہدے کی تفصیلات کا اعلان کردیا گیا "

 

وزیر صحت  فخر الدین  قوجہ نے   ترک ماہر  اعور شاہین  اور اوزلم  تورےجی کی نگرانی میں کام کرنے والی   بائیون ٹیک  کمپنی اور  امریکی دوا ساز کمپنی فائزر کی جانب سے تیار کردہ ویکسین جلد ہی ترکی پہنچ جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ  مارچ کے آخر تک4٫5 ملین خوراکیں ترکی پہنچ جائیں گی اور اس سلسلے میں  ان فرموں کے ساتھ آج یا کل ایک معاہدے پر دستخط کردیے جائیں گے۔

 

***روزنامہ ینی شفق : "بلین ڈالر سونے کا ذخیرہ"

بیلیجیک  کے علاقے  سوعت میں 46 بلین لیرا کی  مالیت کا 35 لاکھ اونس سونے کا ذخیرہ برآمد ہوا ہے۔ بتایا گیا کہ سونے کی کھدائی کے کام میں تیزی آرہی ہے ، جبکہ ایک ہزار افراد کو کھدائی اور برآمد کرنے کے عمل میں مددگار ہونے کے لیے روزگار فراہم کردیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں