ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

18.12.2020

1547825
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

روزنامہ حریت ’’ترکی اور عراق کا مشترکہ پیغام: دہشت گرد ی کا خاتمہ کیا جائیگا‘‘

صدر رجب طیب ایردوان نے صدارتی کلیہ میں عراقی وزیر اعظم مصطفی کاظمی  کے ہمراہ  پریس کانفرس کا اہتمام کیا۔ صدر ایردوان نے  اس موقع پر کہا کہ ہم نے ’’ہمارے مشترکہ دشمن داعش، پی کے کے اور فیتو کے خلاف  جنگ کو جاری رکھنے کے عزم و ارادے کا اظہار کیا   ہے۔ ‘‘ عراقی وزیر  اعظم مصطفی کاظمی کا بھی کہنا تھا کہ داعش جیسی خطے کو نقصان پہنچانے والی تنظیموں کے بر خلاف  ہم مل جل کر کاروائیاں کرنے  کے خواہاں ہیں۔

روزنامہ وطن ’’ولا دیمر پوتن:  ایردوان اپنے وعدے کے پکے ہیں‘‘

روسی صدر  ولا دیمر پوتن نے  دنیا بھر میں تعاقب کی جانے والی سال  کے اختتام کی پریس کانفرس میں  صدر ایردوان کے  لیے تعریفی الفاظ صرف کیے۔ انہوں نے کہا کہ جناب ایردوان کیے گئے وعدوں کی پاسداری کرنے والی ایک شخصیت ہیں، یہ اپنے ملک کے  لیے موزوں ہونے والے اقدامات کے لیے آخری دم تک جدو جدل کرتے رہتے ہیں جو کہ ان کا  قابل تخمینہ ایک   طرزِ عمل بھی ہے۔  یہ چیز آپ کے سامنے کس  سوچ کی مالک شخصیت ہونے کو سمجھنے کے لیے بھی اہم ہے۔

روزنامہ ینی شفق ’’ شین توپ : ہمیں دنیا بھر میں سخی ترین ملک ہونے پر فخر ہے۔ ‘‘

قومی اسمبلی کے اسپیکر مصطفی شین توپ نے بین الا براعظمی  اقتصادی تعاون ممالک کے چھٹے پارلیمانی سربراہان  اجلاس میں ویبینار کے ذریعے  شرکت کی۔  اپنے خطاب میں  ترکی  کی عام وبا کے دوران ضرورت مند ممالک کو روانہ کردہ   امداد کی طرف اشارہ دیتے ہوئے  شین توپ نے بتایا کہ ’’ہم گو کہ دنیا کے امیر ترین ملک نہیں ہیں تا ہم عالمی سطح پر سخی ترین ملک کا اعزاز حاصل ہونے پر  ہمیں فخر ہے۔‘‘

روزنامہ خبر ترک’’وزیر ِ دفاع خلوصی آقار نے متحدہ امریکہ کی روس سے ایس۔400 فضائی دفاعی نظام خریدنے کی پاداش میں ترکی پر پابندیاں عائد کرنے پر اپنے جائزے پیش کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ میں انتظامیہ، بیوروکریٹس اور اس کا ڈھانچے میں تبدیلیاں آرہی ہیں، ہم مستقبل میں کیا ہوگا مل کر مشاہدہ کریں گے۔ ہم جس مقام پر کھڑے ہیں وہ  صحیح ہے۔ ہم نے ایس۔400 کو خفیہ طور پر نہیں لیا۔ ہم نے پیٹریاٹ کا مطالبہ کیا تھا ، نیٹو نے اس کی ترسیل کی اور بعد میں واپس لے گئے۔

روزنامہ صباح’’ترکی  شعبہ سیاحت میں اپنے رقیبوں سے آگے‘‘

وزیر ثقافت و سیاحت مہمت نوری ایرسوئے کا کہنا  ہے کہ ترکی نے عا م وبا کے دورانیہ میں شعبہ سیاحت میں اپنے یورپی طاقتور ور ترین رقیب  سے 15 فیصد کی سطح پر زیادہ بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ ترکی  کے 2020 کے ہدف 58 ملین سیاح اور 41 ارب ڈالر کی آمدنی کی سطح کو بھی پار کرنے کے اشارے ملنے کی یاد دہانی کرانے والے وزیر ایرسوئے نے بتایا کہ ’’آئندہ کے برسوں میں ہم اپنے اس سفر کو پُر عزم طریقے سے جاری رکھیں گے۔ ‘‘

 



متعللقہ خبریں