ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں - 03.12.2020

ترک ذرائع ابلاغ

1538830
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں - 03.12.2020

آج کے ترکی کے اہم اخبارات کی اہم خبروں کے ساتھ حاضر خدمت ہیں۔

 

***روزنامہ ینی شفق " چاوش اولو  کا نیٹو کے اجلاس میں پومپئیو  کی جانب سے  ترکی پر الزام عائد کرنے پر سخت ردِ عمل"

ڈونلڈ ٹرمپ حکومت کے وزیر خارجہ  مائیک پومپئیو  کے   نیٹو کے آخری اجلاس میں ترکی  کو ہدف بنائے جانے  پر ترک وزیر خارجہ  چاوش اولو  نے اپنے شدید ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔  چاوش اولو نے  پومپئیو کے الزامات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ  امریکہ اور یورپی ممالک نے  شام میں دہشت گرد تنظیموں کی حمایت کرتے  ہوئے ترکی کے خلاف محاذ بنا رکھا ہے۔

 

***روزنامہ وطن :  "حلوصی آقار کا بالائی قارا باغ سے متعلق بیان"

 

وزیر قومی دفاع حلوصی آقار نے  بالائی قارا باغ  میں فرائض ادا کرنے والے ترک فوجیوں کے بارے میں  بیان جاری کیا ہے۔  انہوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ  "اب ترکی-روسی مشترکہ مرکز کی تعمیر کا کام جاری رکھے ہوئے ہیں ۔ ہمارے ساتھی وہاں  جلد ہی اپنا کام شروع کردیں گے۔  وہاں ترکی اور روسی جرنیل کام کریں گے ، ترک اور روسی  افسران مل کر جنگ بندی کی نگرانی  کرنے  اور اسے مستقل  شکل دینے کی کوشش کریں گے۔

 

***روزنامہ صباح "ٹی آر ٹی ورلڈ فورم 2020 کا اختتام "

دنیا  کے ایجنڈے کو متاثر کرنے والا ٹی آر ٹی ورلڈ فورم 2020  اس بار وبائی امراض کے بعد انٹرنیشنل آرڈر اینڈ چینجنگ ڈائنامکس  کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا ہے۔  اس فورم ، جہاں کئی ایک بین الاقوامی  موضوعات  پر تبادلہ خیال کیا جاتا ہے ، اس سال کئی ممالک کے نمائندوں نے ورچوئیل شکل میں  شرکت کی۔   فورم میں وبائی امراض کے علاوہ عالمی ایجنڈے سے متعلق دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

 

***روزنامہ اسٹار "ایجیئن میں تیار کردہ ڈرائی فروٹ دنیا بھر میں فروخت "

زرعی مصنوعات کی برآمدات خشک میوہ جات  جسے بڑا اہم مقام  حاصل ہے  60 سےزاہد  ممالک کو فروخت کیا جا رہا ہے۔ اس نئے سیزن کے موقع پر  کشمش ، خوبانی اور انجیر کی برآمد سے 343 ملین 282 ہزار ڈالر کی آمدنی حاصل کی جاچکی ہے۔ غیر ممالک کو ڈرائی فروٹ اس سال  30 ستمبر سے شروع کیا گیا  ۔

 

***روزنامہ خبر ترک  "نومبر میں آٹوموبائل کی فروخت میں 34.6 فیصد کا اضافہ "

گذشتہ سال کے اسی مہینے کے مقابلے نومبر میں آٹوموبائل کی فروخت میں 34.6 فیصد کا اضافہ ہوا  ہے اور یہ 64 ہزار 357 یونٹس تک پہنچ گئیں ، جبکہ لائٹ کمرشل گاڑیوں کی مارکیٹ میں 52.2 فیصد اضافے سے 15 ہزار 784 یونٹس تک پہنچ گیا ۔2020 کے جنوری تا نومبر کے عرصے میں ، کل مارکیٹ میں گذشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 72.0 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں