ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں ۔ 17.11.2020

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں ۔ 17.11.2020

1529192
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں ۔ 17.11.2020

*** روزنامہ اسٹار: "چاوش اولو  کی ٹیلی فونک ڈپلومیسی، موضوع قارا باغ" کی سرخی سے لکھتا ہے کہ وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے کل آذربائیجان کے وزیر خارجہ جیہون بائراموف کے ساتھ ٹیلی فونک ملاقات کی۔ سفارتی ذرائع سے موصول معلومات کے مطابق مذاکرات میں بالائی قاراباغ  کے موضوع پر غور کیا گیا۔

 

*** روزنامہ وطن:" ہم مختلف منڈیوں کے لئے کوششیں جاری رکھیں گے" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ وزیر تجارت رخسار پیک جان نے کل ویڈیو کانفرنس کے ذریعے "انڈونیشیا ورچوئیل ٹریڈ وفد" پروگرام  میں شرکت کی۔ کانفرنس سے خطاب میں انہوں نے کہا ہے کہ ہم اپنی مصنوعات کےساتھ ہمیشہ  اور ہر شرط  میں دنیا  کی ہر منڈی میں موجود ہونے کا حق رکھتے ہیں۔ پیک جان نے کہا ہے کہ ہمیں اپنی پیداواری و برآمداتی صلاحیت اور  رقابت کی طاقت پر اعتماد ہے۔

 

*** روزنامہ حریت: " گاڑیوں کی برآمدات  کے لئے  ممالک کی تعداد میں اضافہ"  کی سرخی سے لکھتا ہے کہ جنوری سے اکتوبر کے دورانیے میں ترکی سے 7 ارب 48 کروڑ 26 لاکھ 26 ہزار ڈالر مالیت کی گاڑیاں برآمد کی گئیں۔ ایسے ممالک کی تعداد  کہ جنہیں ایک کروڑ ڈالر سے زائد مالیت کی برآمد کی  گئی 16 تک پہنچ گئی ہے۔

 

*** روزنامہ صباح: " فاتح اور قانونی  بحیرہ اسود میں  پیش روی کر رہے ہیں"کی سرخی سے لکھتا ہے کہ فاتح ڈرلنگ بحری جہاز  ترکی کے کھلے سمندروں میں پہلے کنوئیں ترک علی۔1 پر کاروائیوں کو مکمل کرنے کے بعد قانونی بحری جہاز اس کنوئیں  کی تکمیلی ڈرلنگ کرے گا۔ قانونی بحری جہاز ، ٹرکش پیٹرولیم کارپوریشن کی طرف سے پہلے ڈرلنگ بحری جہاز کی حیثیت سے بحیرہ اسود میں فرائض کا آغاز کرے گا جبکہ قانونی مکمل طور پر قومی پیداوار کی حیثیت سے پہلا ڈرلنگ بحری جہاز ہو گا۔

 

*** روزنامہ خبر ترک: " گلیڈئیٹروں کےشہر میں سیاحوں کا ہجوم" کی سرخی سے لکھتا ہے کہ ضلع مُولا  کی تحصیل  یاتاعن میں گلیڈئیٹروں کےشہر کے نام سے پہچانے جانے والے سٹراٹونیکیا تاریخی شہر  کو کووِڈ۔19 کے بعد نئے معمول کے مطابق کھولنے کے بعد سے اب تک 40 ہزار سے زائد سیاح علاقے کی سیر کر چکے ہیں۔ تاریخی شہر کی سیر کرنے والے سیاحوں کی اکثریت برطانیہ، روس، پولینڈ اور جرمنی سے ہے۔



متعللقہ خبریں