ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں - 09.11.2020

ترک ذرائع ابلاغ

1524425
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں - 09.11.2020

آج کے ترکی کے اہم اخبارات کی اہم خبروں کے ساتھ حاضر خدمت ہیں۔

 

***روزنامہ ینی شفق  "صدر ایردوان: ہمارے آذری ترک بھائیوں کے صبر  کا نتیجہ  فتح  سے ہمکنار ہوا ہے۔"

صدر رجب طیب ایردوان  نےکوجہ ایلی میں   پارٹی کے صوبائی کنونشن میں اپنی تقریر کا آغاز بالائی قارا باغ  کو آزاد کروانے کی کوششوں کے دائرہ کار میں شوشا کی فتح پر مبارکباد دیتے ہوئے کیا۔    صدر ایردوان نے کہا کہ  "ہمارے آذربائیجان کے ترک بھائی  جو  گزشتہ 30   سالوں سے منسک  سہہ فریقی گروپ کی جانب سے نظر انداز کیے جانے بلکہ دھوکہ دہی کا شکار بننے والے   ان آذری بھائیوں کے صبر  کا نتیجہ   کامیابی سے ہمکنار ہوا ہے۔

 

***روزنامہ صباح "دنیا کی نگاہیں ترکی پر مرکوز ہوں گی"

ترکی کی دفاعی صنعت ایسے ماحول میں جب  نئی ​​قسم کی کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے کاروباری سرگرمیاں محدود ہیں  اپنے  دروازے تھری ڈی ورچوئل فیئر ایپلیکیشن ایکسپر ایکسپو سے  دنیا کے لئے آج سے    9 اپریل 2021  تک کے لیے کھول رہا ہے ۔ اس فیسٹویل میں ترکی کی دفاعی صنعت میں حالیہ برسوں میں تیار کردہ متعدد نئی مصنوعات کی نمائش کی جائے گی۔

 

***روزنامہ خبر ترک  "بلقانی ممالک کو10 ماہ میں  10 ارب ڈالر کی برآمدات"

ترکی نے گزشتہ دس ماہ کے دوران  بلقانی ممالک کو  10 ارب 213 ملین ڈالر کی برآمدات کی ہیں ، بلقانی ممالک میں سب سے زیادہ برآمدات 3 ارب 47 ملین ڈالر کے ساتھ رومانیہ میں کی گئی ہیں۔

 

***روزنامہ اسٹار "ہم دنیا  کے گنے چنے ممالک  میں سے ایک ہیں"

سرچ اینڈ ریسکیو ایسوسی ایشن (AKUT) کے چیئرمین رجب  شال جی  نے کہا ہے کہ  امدادی سرگرمیوں   کے دائرہ کار میں  ترکی  دنیا کے گنے  چنے ممالک میں شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ  ترکی امدادی  سرگرمیوں  کے امور کی انجام دہی میں ایک مضبوط ملک کے طور پر ابھرا ہے۔  انہوں نے کہا کہ  ترکی اپنے ان  تجربات کو دنیا بھر کے ممالک کے ساتھ شئیر کررہا ہے اور یہ ممالک ترکی کے ساتھ کام کرنے کے متمنی ہیں۔

 

***روزنامہ حریت "فارمولہ ون   کے لئے ٹریک تیار ہے"

عالمی کھیلوں  میں سے  فارمولہ ون کا اہتمام کرنے   اور  نو سال بعد ایک بار پھر استنبول  انٹرسٹی پارک میں منعقد کرنے سے آگاہ  کرتے ہوئے  وزیر ٹرانسپورٹ اینڈ انفراسٹرکچر عادل قارا اسمائیل اولو    نے  کہا ہے کہ  فارمولہ ون  کا ٹریک مکمل ہوچکا ہے  اور ہمیں اپنے ملک اور استنبول میں یہ مقابلہ کروانے پر فخر ہے۔



متعللقہ خبریں