ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

06.11.2020

1523078
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

روزنامہ خبر ترک ’’ایردوان: ملک کو قدرتی آفات کے پیش نظر تیار رہنے کے لیے دن رات کام کرنے کے عمل کو جاری  رکھیں گے۔‘‘

صدر رجب طیب ایردوان  نے کل اپنے خطاب میں کہا ہے کہ ہم اپنے وطن کو قدرتی آفات کے سامنے مزید مضبوط  اور مزاحمت کار بنانے کے زیر مقصد موجودہ  کاروائیوں کو آئندہ بھی جاری رکھیں گے۔ ازمیر میں زلزلہ زد گان  کی تمام تر ضروریات کو مکمل طور پر پورا کرنے کی وضاحت کرنے والے جناب ایردوان نے  بتایا کہ ملبہ ہٹانے کا کام قلیل مدت کے اندر پایہ تکمیل  کو پہنچایا جائیگا اور ایک ماہ کے اندر مکانات کی تعمیر ِ نو کا کام شروع  کر دیا جائیگا۔

روزنامہ سٹار: ’’چاوش اولو کی الا ثانی سے بات چیت‘‘

ترکی۔ قطر اعلی حکمت عملی کمیٹی کے چھٹے اجلاس کے حوالے سے وزرا خارجہ کی سطح کے تیاری اجلاس کی مناسبت سے  انطالیہ  میں موجود چاوش اولو نے اپنے قطری ہم منصب سے ملاقات کی۔ اس ملاقات پر ٹویٹر   کے ذریعے اپنے جائزے پیش کرنے والے  ترک وزیر نے بتایا کہ ’’ہم نے ایک انتہائی اچھی سطح پر استوار باہمی تعلقات کو مزید تقویت دے سکنے والے اقدامات پر غور کیا  اور علاقائی و بین الاقوامی معاملات میں ہماری باہمی مطابقت کی تائید کی ہے۔

روزنامہ  حریت’’البائراک: فاتح  ڈرلنگ بحری جہاز   نے ترک علی۔1 کنوئیں میں قدرتی وسائل کا کھوج لگانا شروع کر دیا ہے‘‘

وزیر ِ خزانہ بیرات البائراک نے  کل اپنی ٹویٹ میں لکھا تھا کہ فاتح ڈرلنگ  بحری جہاز   ہم تمھاری کامیابیوں کے دعا گو ہیں! ہماری متعلقہ ٹیم نے قدرتی وسائل کی تلاش کا کام شروع کر دیا ہے، میری تمنا ہے  کہ یہ اپنے مقاصد میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے لوٹے۔

روزنامہ صباح ’’استنبول   کے صبیحہ گیوکچن ہوائی اڈے نے ماہ اکتوبر میں 19 لاکھ کے قریب مسافروں کی میزبانی کی‘‘

استنبول صبیحہ گیوکچن بین الاقوامی ہوائی اڈے  نے ماہ اکتوبر میں عام وبا کے دور میں ماہانہ سطح پر سب سے زیادہ مسافروں کی  تعداد تک رسائی کر لی  ہے، ہوائی اڈے  کے ذریعے سفر کرنے والے مسافروں کی تعداد میں ماہ ستمبر کے مقابلے میں 6 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

روزنامہ ینی شفق’’ترکی کی پہلی مسلح بلا انسان کی آبدوز کو سمندر کی تہوں میں  اتارا جا رہا ہے‘‘

خبر کے مطابق ترکی میں تیار کردہ پہلی مسلح بلا انسان کے آبدوز سیدا کو ماہ دسمبر میں سمندر میں اتارا  جائیگا۔ یہ آبدوز قومی میزائل نظام کو تیار کرنے والی فرم راکٹ سان  کی جانب سے فراہم کردہ 4 عدد جیرت اور 2 عدد ایل۔اومتاس  میزائل نظام کا آئندہ سال کی پہلی سہہ ماہی میں تجربہ کرے گی۔

 

 

 



متعللقہ خبریں