ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

25.09.2020

1497260
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

روزنامہ وطن’’قومی سلامتی کونسل  کا مشرقی بحیرہ روم کے معاملے پر پیغام‘‘

کل صدر رجب طیب ایردوان کی قیادت میں  منعقدہ قومی سلامتی کونسل کے  اجلاس  کے بعد ایک  اعلامیہ جاری کیا گیا۔  جس میں مشرقی بحیرہ روم کی پیش رفت سے متعلق یہ پیغام دیا گیا ہے کہ’’ترک قوم ابتک کی طرح آئندہ بھی بری، بحری اور فضائی حقوق و مفادات کے تحفظ کے معاملے میں بلا کسی رعایت کے  اپنے مؤقف پر اٹل رہے گی۔ ‘‘

روزنامہ سٹار’’ترک مسلح افواج  کی کورونا وبا کے دوران کامیابیوں نے دنیا کے بہترین افواج کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ ‘‘

کورونا وائرس  کےواقعات کا فوجیوں کی تعداد کے اعتبار سے جائزہ لینے سے اس بات کا تعین ہوتا ہے کہ سب سے کم کورونا کیسسز سامنے آنے والی ترک مسلح افواج نے متحدہ امریکہ، روس، فرانس، اٹلی اور برطانیہ کی طرح کے بڑے ممالک کی فوجوں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

روزنامہ حریت’’وزیر البائراک: ہم اس سال کو توقعات سے بڑھ کر پایہ تکمیل کو پہنچائیں گے‘‘

وزیر خزانہ بیرات البائراک نے ٹویٹر پیغام میں جمہوریہ ترکی کے سینڑل بینک  کی جانب سے اعلان کردہ  ماہ ستمبر کے حوالے سے بعض جائزے پیش کیے۔ جناب البائراک نے بتایا کہ ’’سال کی تیسری سہ ماہی کے بارے میں مثبت نتائج سامنے کے عمل کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔ استعداد کو بروئے کار لانے  کی شرح ، ماہِ ستمبر میں 1.3 پوائنٹس کے اضافے سے 74.6 فیصد کی شرح تک  ہو گئی ہے۔ انشااللہ آخری سہہ ماہی میں بھی یہی عمل جاری رہے گا اورہم رواں سال کے اہداف کو بھی پار کر لیں گے۔

روزنامہ خبر ترک ’’غازی این تپ میں ٹیکنو فیسٹ کی بہار‘‘

وزارتِ صنعت و ٹیکنالوجی اور ترکی ٹیکنالوجی تعارفی انجمن  کی زیرِ قیادت  منعقدہ اسپیس اینڈ ٹیکنالوجی فیسٹیول’’ٹیکنو فیسٹ2020‘‘ غازی این تپ میں شروع ہو گیا ہے۔ میلے کی افتتاحی تقریب میں شرکت کرنے والے وزیرِ صنعت و تجارت مصطفیٰ وارانک کا کہنا ہے کہ امسال تیسری بار منعقد ہونے والے میلے میں ایک سو سے زائد درخواستوں کا دائر کیاجانا ایک شاندار پیش رفت ہے۔

روزنامہ صباح’’ترکی سے اہم حربہ! 30 نومبر کو خلا میں چھوڑا جائیگا‘‘

مواصلاتی سیاروں کے مالک 30 ممالک میں سے ایک ترکی کا ففتھ جنریشن ترک سات 5اے 30 نومبر کو خلا میں چھوڑا جائیگا۔  ترکی اس نئے مواصلاتی سیارے  کی بدولت جمہوریہ ترکی سمیت چین تک پھیلے ہوئےعلاقے، افریقہ اور یورپ   میں اپنی نشریات  کو پیش کر سکے گا۔

 

 

 

 



متعللقہ خبریں