ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 22.09.20

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 22.09.20

1495174
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 22.09.20

*** روزنامہ خبر ترک: "اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی ساخت عادلانہ نہیں ہے" کی سرخی سے لکھتا ہے کہ صدر رجب طیب ایردوان نے اقوام متحدہ کے قیام کی 75 ویں سالانہ یاد کی مناسبت سے منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس کے لئے ویڈیو پیغام بھیجا ہے۔ صدر ایردوان نے پیغام میں اقوام متحدہ کی ساخت پر تنقید کی ہے اور کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے نظام کو دوبارہ سےموئثر بنانے کے لئے سب سےپہلے سلامتی کونسل کو اصلاحات کا پابند کرنے کی ضرورت ہے۔7 بلین سے زائد انسانوں کی تقدیر کو 5 ممالک کے رحم وکرم پر چھوڑنے والی ساخت نہ تو منصفانہ ہے اور نہ ہی پائیدار۔

 

*** روزنامہ ینی شفق: "مقامی کووِڈ۔19 ویکسین کے لئے تاریخ کا تعین ہو گیا" کی سرخی سے لکھتا ہے کہ ترکی میں مقامی کووِڈ۔19 ویکسین کی تیاری کا کام تیزی سے جاری ہے۔ صدر رجب طیب ایردوان نے تاحال تجرباتی مراحل کے 8 ویکسین نمونوں  میں سے 2 کے حیوانی ٹرائل کو کامیابی سے مکمل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ صدر ایردوان نے کہا ہے کہ ایک فرم کے انفراسٹرکچر کو ویکسین کی تیاری کے لئے موزوں شکل دی گئی ہے۔ انشاء اللہ آئندہ سال کے ابتدائی مہینوں میں ہم  ویکسین کو خدمت کے لئے پیش کرنے کا پروگرام رکھتے ہیں۔

 

*** روزنامہ وطن: " ترکی قومی آمدنی کے حوالے سے سب سے زیادہ امداد کرنے والا ملک " کی سرخی سے لکھتا  ہے کہ صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ ترکی اپنی قومی آمدنی کے حوالے سے دنیا میں سب سے زایدہ امداد دینے والے ملک کی حیثیت سے اپنے تمام امکانات کے ساتھ کووڈ۔19 کے پیدا  کردہ مسائل کو کم کرنے کی کوششیں کر رہا ہے۔وباء کے دنوں میں ترکی کی دوسرے ممالک کو فراہم کردہ امداد کی طرف اشارہ کرتے ہوئے انہوں نے کہاہے کہ ان دنوں میں ہم نے دن، زبان، نسل  یا علاقے کی تفریق کئے بغیر 146 ممالک کو طبّی سامان  و آلات کی مدد  روانہ کی ہے۔

 

*** روزنامہ حریت : "زرعی بڑھوتی میں ترکی یورپ  بھر میں دوسرے نمبر پر" کی سرخی سے لکھتا ہے کہ وزیر خزانہ بیرات آلبائراک نے کہا ہے کہ ترکی  یورپ بھر میں متعدد ممالک کو پیچھے چھوڑ کر حاصل کردہ زرعی بڑھوتی کی شرح کے ساتھ دوسرے نمبر پر آگیا ہے۔ ہمارا ہدف دنیا اور یورپ میں لیڈر ممالک کی صف میں شامل ہونا  ہے۔ آلبائراک نے کہا ہے کہ میں اس کامیابی کے حصول کے لئے  کوشش کرنے والے اپنے تمام  آجروں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

 

*** روزنامہ صباح: " مقامی ویڈیو کانفرنس ایپلی کیشن پہلے امتحان میں کامیاب" کی سرخی سےلکھتا ہے کہ سلامتی و دفاعی میٹنگ SEDEC میں مقامی ویڈیو کانفرنس ایپلی کیشن "BizBize " کے ساتھ 24 ممالک سے شرکاء نے 3 دن میں 700 اجلاس کئے۔ اس طرح جہاں مقامی اپیلی کیشن  اپنے اوّلین امتحان میں کامیاب رہی ہے وہاں مقامی ویڈیو کانفرنس کے ذریعے 254 فرموں اور اداروں کے نمائندوں نے دنیا بھر سے بغیر کسی مسئلے کے کُل 410 گھنٹے  کے اجلاس کئے۔



متعللقہ خبریں