ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 15.09.2020

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 15.09.2020

1490951
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 15.09.2020

*** روزنامہ وطن: "صدارتی ترجمان قالن کی طرف سے مشرقی بحیرہ روم پیغام" کی سرخی سے لکھتا ہے کہ صدارتی ترجمان ابراہیم قالن نے سوشل میڈیا پیج سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ " مشرقی بحیرہ روم میں پُر امن طریقوں سے مسائل کا حل ممکن ہے۔مسائل کے حل میں حق و انصاف کی بنیادوں پر ، جامع اور  استدلالی  روّیہ تعمیری کردار ادا کرے گا۔ ترکی نہ تو  کسی اور کی زمین پر آنکھیں لگائے ہوئے ہے اور نہ ہی کسی کو اپنے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے دے گا۔

 

*** روزنامہ حریت: "جب تک وہ سیویلا نقشے سے باز نہیں آتے یہ کشیدگی ختم نہیں ہو سکتی" کی سرخی سے لکھتا ہے کہ وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے مشرقی بحیرہ روم اور یونان کے بارے میں کہا ہے کہ  اگر یونان پیشگی شرائط پر مُصر ہوتا ہے تو ہم بھی پیشگی شرائط رکھیں گے۔ان پیشگی شرائط کو وہ  مذاکرات کے بعد بھی پورا کر سکتے ہیں۔ جب تک یونان سیویلا نقشے سے باز نہیں آتا اور ترکی کے بحری طاس کا احترام نہیں کرتا اس وقت تک یہ کشیدگی ختم نہیں ہو سکتی۔

 

*** روزنامہ ینی شفق: " صدر ایردوان کا چیک دار کوٹ جرمنوں کی توجہ کا مرکز بن گیا" کی سرخی سے لکھتا ہے کہ جرمن روزنامے ڈی ویلٹ میں صدر رجب طیب ایردوان کے چیک دار کوٹوں کے بارے میں ایک کالم شائع ہوا ہے۔ کالم میں کہا گیا ہے کہ صدر رجب طیب ایردوان نے  سیاست کی طرح  لباس کے معاملے میں بھی طے شدہ شرائط سے ہٹ کر اپنا نقطہ نظر پیش کیا ہے۔

 

*** روزنامہ صباح: " ہم بڑے پیمانے پر ترقی کے منتظر ہیں" کی سرخی سے لکھتا ہے کہ وزیر صنعت و ٹیکنالوجی مصطفیٰ وارانک نے کہا ہے کہ ماہِ جولائی میں ہماری صنعتی پیداوار میں ماہانہ 8.4فیصد اور سالانہ 4.4 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ماہانہ سطح پر تمام زیریں شقیں مثبت رہی ہیں۔پیداوار میں گلوبل اقتصادیات  کے اندر  مثبت پیش رفت کو جاری رکھتے ہوئے ہم پہلے تین نمبروں میں شامل ہو گئے ہیں۔سال کی تیسری تہائی میں ہم بڑے پیمانے پر بڑھوتی کے منتظر ہیں۔

 

*** روزنامہ اسٹار: " ترکی کا 800 سالہ خزینہ، 3 ملک اس کے پیچھے" کی سرخی سے لکھتا ہے کہ ضلع نو شہر کی تحصیل گُل شہر  میں 800 سالہ معدنی کان سے نکلنے والے ایک لاکھ 50 ہزار ٹن معدنی نمک کی اندرون ملک اور بیرون ملک طلب میں اضافہ ہو رہا ہے۔ نمک کی کان کے منتظم صواد بلگن نے کہا ہے کہ ہمیں جرمنی، فرانس اور ہالینڈ سے طلب موصول ہو رہی ہےلیکن ہم اپنی ناکافی صلاحیت کی وجہ سے اس طلب کو پورا نہیں کر پا رہے۔ ہم کان کو ہیلتھ ٹوئرازم کے لئے کھولنے کا سوچ رہے ہیں۔



متعللقہ خبریں