اخبارات کی جھلکیاں

02/09/20

1483412
اخبارات کی جھلکیاں

 روزنامہ ینی شفق نے صدر ایردوان کے مشرقی بحیرہ روم میں کشیدگی سے متعلق بیان کی خبر دی ہے ۔انہوں نے ایوان صدر میں سال 2020-2021 کے مقننہ سال کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران کہا کہ   تاریخ گواہ ہے کہ دوسروں کی پشت کے سہارے اپنے وجود کو برقرار رکھنے میں مصروف ایک ملک اپنے پوشیدہ عزائم کو حققیت کا روپ دینے کا غیر منصفانہ سلسلہ جاری رکھےہوئے ہے۔ لیکن ہم اس  تاریک بھری سازشوں سے تنگ آ چکے ہیں، ایک ایسی  ہی بد خواہ ریاست نے اب ترکی جیسے علاقائی و عالمی طاقت کے حامل ملک کی راہ میں خود کو نچھاور کرتےہوئے مضحکہ خیزی کا بازار گرم کر رکھا ہے۔

 روزنامہ اسٹار کا  لکھنا ہے کہ  وزیر خارجہ مولود چاوش اولو نے ایک بیان میں کہا  ہے کہ ترکی  مشرقی بحیرہ روم کے تنازعے  کےحل کےلیے سیاسی مذاکرات اور منصفانہ تقسیم کا حامی ہے اور جزیرہ مئیس میں  یونانی فوجی اتارنے کا جو فیصلہ کیا گیا ہے  اس کا خمیازہ یونان ہی بھگتے گا۔

 روزنامہ وطن کے مطابق، صدارتی ترجمان ابراہیم قالن نے اپنی ایک ٹویٹ میں لکھا ہے کہ  آسٹریا کی  ایک خاتون وزیر سوزان راب نے اپنے بیان میں  ترک نژاد آبادی کو ملک کو منقسم کرنے کی سازش میں مصروف قرار دینے پر مبنی بیان کے جواب میں  کہا کہ ہم صرف کیا آسٹریا کوہی منقسم کر رہے ہیں ؟،بہت بری بات ہے ۔

 روزنامہ حریت نے خبر دی ہے کہ  جرمن کے سابق چانسلر ہلمٹ کوہل کے مشیر  اور کرسچیئن ڈیموکریٹ پارٹی کے  رکن اور صحافی فرائڈ ہلم اوسٹ نے  شعبہ سیاحت میں ترکی کے کورونا کے حوالے سے اٹھائے اقدامات  کی تعریف کی ہے اور کہا کہ یہ اقدامات  جرمنی کے شمالی اور  بحیرہ بالٹک کے ساحلی علاقوں  اور مالورکا کے ساحلوں پر اٹھائے گئے اقدامات کےلیے مثالی ہیں۔

 روزنامہ صباح  نے خبر دی ہے کہ  فرا پورٹ تاو انطالیہ ہوائی اڈے نے کورونا وبا کے باوجود گزشتہ ایک ماہ کےدوران 11 ہزار پروازوں کو  سہولت دی ہے جس کے نتیجے میں31 ممالک سے 17 لاکھ 50 ہزارمسافر انطالیہ آئے ہیں۔

 


ٹیگز: #اخبارات

متعللقہ خبریں