ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں ۔ 13.08.20

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں ۔ 13.08.20

1472214
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں ۔ 13.08.20

*** روزنامہ ینی شفق: "یونان کے بارے میں یورپ  سے ترکی کی اپیل" کی سرخی سے لکھتا ہے کہ وزیر داخلہ سلیمان سوئے لُو  نے بحیرہ مارمرہ  میں تقریباً 13 کلو میٹر  مسافت پر یونان کے کھلے پانیوں میں 3 افراد پر مشتمل نجی کشتی پر فائرنگ کے واقعے کا جائزہ لیا ہے۔  سوئے لُو نے کہا ہے کہ میں   انسانی حقوق کے علمبردار  یورپ کو دعوت  دیتا ہوں کہ یونان کو اس حرکت پر نہ صرف متنبہ کرے بلکہ اس سے حساب بھی پوچھے۔

 

*** روزنامہ اسٹار: یونان نے اعتراف کر لیا،  کوئی بھی ہماری خاطر ترکی سے تعلقات خراب نہیں کر سکتا" کی سرخی سے لکھتا ہے کہ یونان کی مرکزی حزب اختلاف پارٹی سارزیا  کےدورِ  اقتدار کے وزیر دفاع اور مسلح افواج کے سربراہ ایوانگیلوس آووستولاکیس  نے ترکی کے سسمک بحری جہاز اوروچ رئیس کی فرائض کے لئے روانگی کے بعد اعترافی بیان جاری کیا ہے۔ اوروچ رئیس کی وجہ سے ترکی۔ یونان کشیدگی پر بات کرتے ہوئے ایوانگیلوس نے کہا ہے کہ ایک قوی احتمال کے مطابق یونان تنہا رہ جائے گا۔ کوئی بھی فریق یونان کے مسئلے کی وجہ سے ترکی سے تعلقات خراب نہیں کرے گا۔

 

*** روزنامہ خبر ترک: " استنبول ائیر پورٹ معیار صحت کا سرٹیفیکیٹ حاصل کرنے والا دنیا کا پہلائی ائیر پورٹ" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ کووِڈ۔19 کے دوران اختیار کردہ حفاظتی تدابیر کی وجہ سے استنبول ائیر پورٹ مرکز توجہ بن گیا۔ صحت کے معاملے میں ائیر پورٹ کی حساس تدابیر  کے اعتراف میں بین الاقوامی ائیر پورٹ کونسل کی طرف سے 24 جولائی 2020 میں شروع کئے گئے ائیر پورٹ تحفظ و معیار صحت پروگرام کے دائرہ کار میں استنبول ائیر پورٹ  کو معیار صحت سرٹیفیکٹ سے نوازا گیا ہے۔ استنبول ائیر پورٹ دنیا کا پہلا ائیر پورٹ ہے جسے یہ سرٹیفیکیٹ دیا گیا ہے۔

 

*** روزنامہ حریت: " فرانس کی مارکہ کمپنی ترکی میں سرمایہ کاری کر رہی ہے" کی سرخی سے لکھتا ہے کہ فرانس  کی کمپنی آئیمیریس کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق "ترکی میں اہم مارکہ اور مارکیٹ حیثیت کی مالک کمپنی 'حزنیدار' کے ساتھ کمپنی کی حیثیت سے ہم ملکی منڈی میں اپنی حیثیت میں اضافہ کرنے کاسوچ رہے ہیں"۔

 

*** روزنامہ صباح: 2 دن میں 40 ہزار روسی سیاحوں کی آمد" کی سرخی سے لکھتا ہے کہ انطالیہ کے گورنر ایرسین یازیجی نے کہا ہے کہ 2 دن میں تقریباً 40 ہزار روسی سیاح انطالیہ پہنچے ہیں۔ ایک روز قبل 22 ہزار سیاح آئے اور کل مزید 17 ہزار 571 روسی سیاح انطالیہ پہنچ گئے ہیں۔یازیجی نے کہا ہے کہ اوسطاًتقریباً 10 ہزار  سیاحوں کی تعداد کل سے 34 ہزار 996 تک پہنچ گئی ہے۔



متعللقہ خبریں