اخبارات کی جھلکیاں

05/08/20

1467362
اخبارات کی جھلکیاں

 روزنامہ ینی  شفق نے  "ہم دائما لبنان کے ساتھ ہیں :ایردوان" کی سرخی لگاتےہوئے لکھا ہے کہ صدر رجب طیب ایردوان نے  لبنان میں ہوئے دھماکے پر عربی زبان میں اپنے پیغام میں کہا کہ ترکی دائما لبنان اوراس کی برادر عوام کے ساتھ ہے۔

 

روزنامہ اسٹار نے فرانسیسی اخبار لے فیگارو کے حوالے سے خبر دی  ہے جس کے مطابق ، صدر ایردوان کو سلطان محمد خان المعروف "فاتح" سے مشابہت دی ہے۔خبر میں مزید لکھا گیا ہے کہ  ایردوان نے لیبیا کے وزیراعظم فائز السراج  کے ہمراہ بحیرہ روم میں ایک نیا نقشہ کھینچا ہے۔ایک موقع پر لیبیائی وزیراعظم نے کہا کہ ہمارے مغربی اتحادیوں نے لیبیا کو تنہا چھوڑ دیا تھا جس  پر ہمیں مجبورا ترکی سے تعاون کرنا پڑا ہے۔

 

 روزنامہ صباح  نے لکھا ہے کہ  کورونا وائرس کے خلاف  ترکی نے  مقامی طور پر دوا کی تیاری کےلیے کمر کس لی ہے۔ ترک ادارہ برائے سائنسی تحقیق و ٹیکنالوجی نے اس کےلیے جانوروں پر تجربات شروع کر دیئے ہیں اور امید ہے کہ انسانوں پر اس کا جلد ہی تجربہ شروع کیا جائے گا۔

 

 روزنامہ وطن کے مطابق،  یورپی یونین کی معیشت سال رواں کی دوسری سہ ماہی میں 11٫9 فیصد اور امریکہ کی32٫9 فیصد کساد بازاری کا شکار ہوئی جس کے بر عکس  ترک معیشت میں ترقی کی شرح بدستور جاری ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ماہ جولائی میں  ترک برآمدات جون کے مقابلے میں 11٫5 فیصد اضافے کے ساتھ 15 ارب 1 کروڑ 20 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئیں۔ یہ برآمداتی  شرح کورونا سے پہلے  کی اقتصادی  کارکردگی سے بھی زیادہ ہے ۔

 

روزنامہ خبر ترک  نے وزیر خزانہ برات البیراک    کے حوالے سے خبر دی ہے کہ جس میں انہوں نے ٹویٹر پر  ماہ جولائی کی برآمداتی کارکردگی پر غور کرتےہوئے لکھا ہے کہ  15 ارب ڈالرز کی برآمدات سال رواں کی بلند ترین شرح تھی جس کےلیے میں تمام برآمد کنندگان کو مبارک باد پیش کرتاہوں۔

 

 


ٹیگز: #اخبارات

متعللقہ خبریں