ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں - 27.07.2020

ترک ذرائع ابلاغ

1462558
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں - 27.07.2020

***روزنامہ صباح: "صدر ایردوان کا بیان"

صدر رجب طیب ایردوان نے قومی انٹلیجنس سروس استنبول ریجنل ڈائریکٹوریٹ کی نئی عمارت  کی افتتاحی تقریب  سے خطاب کرتے ہوئے  کہا کہ کے آیا  صوفیہ کو عبادت کے لئےکھولنے  کے بعد ایسے عناصر موجود ہیں  جو  ابھی بھی  استنبول کو ترکی کی سرزمین کے طور پر دیکھنے کو ہضم نہیں کر پائے ہیں۔

 

***روزنامہ وطن: " ترک مسلح افواج کا   یونان  کو   سخت رد عمل"

وزارت قومی دفاع نے یونان کے علاقے  سیلانک میں  ترک پرچم نذر آتش کرنے کی شدید مذمت کی ہے ۔ ترک مسلح افواج کے  ٹویٹر اکاؤنٹ میں کہا گیا ہے ،  یونان میں  اس طرح  کی حرکات اور ہراساں کرنے  کی کاروائیوں کو فوری طور پر  ختم کیا جائے۔  بیان میں کہا گیا ہے کہ ترکی کے پرچم کو نذر آتش کرنے کے لیے  جو  ہاتھ بھی   اٹھے گا اس کو کاٹ دیا جائے گا۔

 

***روزنامہ خبر ترک : " کورونا وبائی امراض کے موقع پر  تازہ پھل اور سبزیوں کی برآمدات میں 45 فیصد اضافہ ہوا"

رواں سال کی پہلی ششماہی میں ایجیئن تازہ فروٹ اور سبزیوں کے برآمد کنندگان کی ایسوسی ایشن کے صدر خیر الدین اوچاک نے کہا ہے کہ تازہ پھل اور سبزیوں کی برآمدات میں 45 فیصد کا اضافہ ہوا  ہے اور  اس سے  137 ملین ڈالر تک  کی آمدنی  حاصل کی گئی ہے۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ چیری کی برآمدات میں جمہوری دور  کی  تاریخ کا ریکارڈ توڑ دیا گیا ہے   اور  اس سے اب تک 212 ملین ڈالر کی  آمدنی حاصل  ہوئی ہے۔

 

***روزنامہ اسٹار: "روس اور ترکی کے مابین پروازوں کے  دوبارہ آغاز  سے روسی سیاحت کی صنعت  کو فروغ "۔

روسی سیاحت کی صنعت کے عہدیداروں نے ترکی  اور روس کے درمیان پروازیں دوبارہ شروع کرنے کے فیصلے کا خیرمقدم  کرتے ہوئے کہا ہے کہ   ترکی آنے کے خواہاں  روسی سیاحوں  کی ترکی  جانے کے لیے    ٹکٹیں حاصل کرنے والے افراد کی تعداد میں  پانچ گنا اضافہ ہوا ہے۔

 

***روزنامہ   حریت  : "سیاحوں  کی ہیلتھ انشورنس  میں  کوویڈ ۔19 کو شامل کرنے  پر  ترکی کی تعریف "

نائب وزیر برائے ثقافت و  سیاحت نادر  آلپ ارسلان نے کہا کہ غیر ملکی سیاحوں کے لئے صحت کی انشورینس  میں  نئی ​​قسم کی کورونا وائرس (کوویڈ ۔19)  کی خدمات کو  شامل  کرلیا گیا ہے۔ آلپ ارسلان  نےکہا کہ  سیاح متعلقہ  ایئر لائن کمپنی  سے  ہوائی اڈوں پر ، آن لائن اور ٹور آپریٹرز کے ذریعہ انشورنس کرواسکتے ہیں۔

 



متعللقہ خبریں