اخبارات کی جھلکیاں

08.07.20

1451333
اخبارات کی جھلکیاں

رونامہ حریت  نے دہشتگردوں کے گرد گھیرا تنگ ہو رہا ہے  :سلیمان سوئلو  کے زیر عنوان سرخی لگاتے ہوئے خبر دی  ہے کہ  وزیر داخلہ  نے  کہا ہے کہ  پی کے کے کے خلاف انسداد دہشتگردی آپریشن کامیابی سے جاری ہے  جس کے نتیجے میں دہشتگردوں کے گرد گھیرا تنگ   ہو رہا ہے حتی انہیں اب غاروں میں بھی پناہ نہیں مل رہی ۔

 

روزنامہ صباح کے مطابق ،انصاف و ترقی پارٹی کے رکن پارلیمان مصطفی شان توپ  کو گزشتہ روز   ترکی پارلیمانی ایوان نے 328 ووٹوں کی بھاری اکثریت سے دوبارہ اسپیکر منتخب  کرلیا ہے۔

 

روزنامہ خبر ترک کا لکھنا ہے کہ  کورونا وائرس کی وبا کے باوجود  سال رواں کی پہلی شش ماہی میں ترکی نے  606٫5 ملین ڈالرز  کے خشک میوہ جات کی برآمدات کی ہیں،ان میں 222٫4ملین ڈالر کے عوض کشمش اور 114٫9 ملین ڈالر کے بدلے خشک خوبانیاں شامل ہیں۔

 

 روزنامہ ینی شفق  نے خبر دی ہے کہ  سربیا میں بوسنیائی قومی کونسل کی صدر یاسمینہ جوریچ نے کورونا  سے متاثرہ سنجاق کے علاقے کےلیے ترکی  کی  فراہم کردہ امداد پر  کہا کہ ہم  صدر ایردوان کے مشکور ہیں۔ اس سلسلے میں ہم نے ایک تہنیتی خط بھی انہیں روانہ کیا ہے۔ یہ طبی امداد علاقائی عوام کےلیے  کافی ضروری  ہے جس سے ہمارے اعتماد کو بھی  فائدہ پہنچے گا۔

 

روزنامہ اسٹار کے مطابق،  ترکی آنے والے یوکرینی سیاح کورونا وائرس کے خلاف  تدابیر کی بدولت اپنی چھٹیاں بہترین طریقے سے گزار رہے ہیں۔  ایک یوکرینی سیاح کاتارینہ تریت یاک کا کہنا ہے کہ  ترکی میں  سماجی فاصلے اور ماسک پہننے کے اصولوں پر سختی سے عمل ہو رہا ہے  اور میرے خیال میں جو بھی  ترکی آئے وہ محفوظ چھٹیوں کا مزہ لے کیونکہ ترکی کو اس سلسلے میں کسی اشتہار بازی کی ضروورت نہیں ہے ۔

 

 

 


ٹیگز: #اخبارات

متعللقہ خبریں