ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 30.06.20

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 30.06.20

1446156
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 30.06.20

*** روزنامہ ینی شفق نے روزنامہ دی انڈیپینڈینٹ کی خبر کو اپنی سرخی بنایا ہے "فرانس لیبیا کے معاملے میں ترکی کو قصوروار ٹھہرا کر مضحکہ خیز صورتحال کا شکار ہو رہا ہے" کی سرخی سے اخبار لکھتا ہے کہ لیبیا میں فرانس کی پشت پناہی کے حامل خلیفہ حفتر کی شکست کے بعد فرانس کے سارے حساب کتاب اُلٹ پُلٹ ہو گئے ہیں۔ فرانسیسی حکام اپنی لیبیا پالیسیوں کے دفاع کے لئے ترکی پر الزام تراشیاں کر کے مضحکہ خیز صورتحال کا شکار ہو رہے ہیں۔

 

*** روزنامہ اسٹار: " ہنگری کے وزیر خارجہ نے جنوبی قبرص اور یورپی یونین کا بھانڈا پھوڑ دیا" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ ہنگری کے وزیر خارجہ پیٹر سزیجارتو نے دورہ جنوبی قبرص کے دوران کہا ہے کہ یورپی یونین کے رکن ممالک ترکی کے بارے میں رائے عامہ کے سامنے کچھ اور کہتے ہیں اور بند دروازوں کے پیچھے کچھ اور۔ ترکی ۔ یورپی یونین تعلقات کا سب سے بڑا مسئلہ یہی دوغلا پن ہے۔

 

*** روزنامہ وطن: " ترکی کی اقتصادیات پر اعتماد میں اضافہ" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ وزیر خزانہ بیرات آلبائراک نے کہا ہے کہ ترکی کی اقتصادیات پر اعتماد میں اضافہ ہو رہا ہے ماہِ اپریل میں اقتصادی ٹرسٹ انڈیکس 51.3 فیصد تھا جو مئی میں بڑھ کر 61.7 اور جون میں 73.5 فیصد ہو گیا ہے۔ ہم سال 2020 کو اسی کارکردگی کے ساتھ ختم کر کے آئندہ سال اس شرح کو اور بھی زیادہ آگے لے جائیں گے۔

 

*** روزنامہ صباح: "مقامی و ملّی الیکٹریک ٹرین پٹڑی پر آ گئی" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ وزیر صنعت و ٹیکنالوجی مصطفیٰ وارانک نے کہا ہے کہ ملّی امکانات سے تیار کی گئی الیکٹرک ٹرین پٹڑی پر آ گئی ہے اور اس کے بعد ٹرین کے فیکٹری ٹیسٹوں کا آغاز ہو گا۔ وزیر رسل و رسائل و انفراسٹرکچر عادل کھارا اسماعیل اولو نے بھی کہا ہے کہ رواں سال کے آخر تک ٹرین خدمات کا آغاز کر دے گی۔

 

*** روزنامہ حریت : " تین ممالک کے لئے لاجسٹک مرکز" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ وزیر رسل و رسائل و انفراسٹرکچر عادل کھارا اسماعیل اولون نے کہا ہے کہ کورونا وباء کے دوران دنیا بھر میں ای ۔ ٹریڈ میں تیزی آ گئی ہے۔ ہم برطانیہ، جرمنی اور روس میں ای۔ٹریڈ ڈپو قائم کریں گے۔ ہمارا ہدف اپنے ای ۔ ٹریڈ پلیٹ فورم کو علاقے کے پہلے پانچ نمبروں میں لانا ہے۔

 



متعللقہ خبریں