ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 16.06.20

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 16.06.20

1436937
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 16.06.20

*** روزنامہ صباح: " صدر ایردوان کی طرف سے ڈی۔8 کی 23 ویں سالگرہ کے موقع پر تہنیتی پیغام" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ صدر رجب طیب ایردوان نے ڈی ایٹ کے ٹرم چئیرمین کی حیثیت سے ترقی پذیر آٹھ مسلمان ممالک کی تنظیم ڈی۔8 کے قیام کی 23 ویں سالگرہ کے موقع پر تہنیتی پیغام جاری کیا ہے ۔ انہوں نے کہا ہے کہ ڈی۔8 نے ہمیشہ سے جنگ کی جگہ امن، جھڑپوں کی جگہ ڈائیلاگ، دوہرے معیاروں کی جگہ عدل و انصاف، امتیازیت کی جگہ مساوات، استبدادیت کی جگہ بھائی چارے، دباو اور جبر کی جگہ انسانی حقوق، آزادیوں اور جمہوریت کی حاکمیت کو اپنا شعار بنایا ہے۔

 

*** روزنامہ اسٹارنے اپنی خبر کے لئے "چاوش اولو۔ ماس مذاکرات" کی سرخی لگائی ہے۔ اخبار لکھتا ہے کہ وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے جرمنی کے وزیر خارجہ ہائیکو ماس کے ساتھ ٹیلی فونک ملاقات کی ہے۔ دونوں وزراء کے درمیان مذاکرات میں کورونا وائرس کے بعد معمولات زندگی کی بحالی، سفر، سیاحت کی پابندی کے خاتمے اور جرمنی اور یورپی یونین کی ٹرم چئیرمین شپ میں ترکی اور یورپی یونین تعلقات کے موضوع پر بات چیت کی گئی۔

 

*** روزنامہ خبر ترک: "چاوش اولو کی طرف سے روسی وزراء کے دوروں کے التوا سے متعلق بیان" کی سرخی سے لکھتا ہے کہ وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے کہا ہے کہ روس کے وزیر خارجہ سرگے لاوروف اور وزیر دفاع سرگے شوئے گو  کے متوقع دورہ استنبول کو لیبیا میں پائیدار فائر بندی کے لئے متوقع تکنیکی مذاکرات کے دوام کے لئے ملتوی کیا گیا ہے۔ چاوش اولو نے کہا ہے کہ روسیوں کے ساتھ ہمارے مذاکرات میں کسی قسم کا کوئی مسئلہ درپیش نہیں ہے۔

 

*** روزنامہ وطن: " آپریشن جاری رہیں گے" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ ترک مسلح افواج کی طرف سے عراق کے شمال میں دہشتگرد تنظیم کے اہداف پر کئے گئے پنجہ کارتال آپریشن میں 81 اہداف کو تباہ کر دیا گیا ہے حزب اقتدار جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کے ترجمان عمر چیلک نے کہا ہے کہ انسانیت دشمن دہشت گرد تنظیموں کے خلاف جدوجہد شہریوں کو نقصان پہنچائے بغیر جاری رہے گی۔ چیلک نے کہا ہے کہ ترکی دیگر متعدد موضوعات کی طرح دہشت گردی کے خلاف جدوجہد میں بھی دنیا کے لئے ایک مثال کی حیثیت رکھتا ہے۔

 

*** روزنامہ ینی شفق: " ہم اس مدد کو کبھی فراموش نہیں کریں گے، اطالوی وزیر ترکی کا دورہ کر رہے ہیں" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ اٹلی کے وزیر برائے امورِ خارجہ و بین الاقوامی تعاون لوگی ڈی مایو 17 جون بروز بدھ ترکی کا دورہ کریں گے۔ گذشتہ مہینوں میں ترکی کی طرف سے کورونا وائرس کے خلاف جدوجہد کے دائرہ کار میں اٹلی کو بھیجے گئے طبّی امدادی سامان کے بارے میں ڈی مایو نے ترکی کا شکریہ ادا کیا اور کہا تھا کہ "ہم اس مدد کو کبھی فراموش نہیں کریں گے"۔



متعللقہ خبریں