ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں - 15.06.2020

ترک ذرائع ابلاغ

1436184
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں  - 15.06.2020

***روزنامہ صباح: "ایردوان  سے تاریخی  افتتاح"

صدر رجب طیب ایردوان نے استنبول ہوائی اڈے پر    تیسرے  انڈیپینڈنٹ  رن وے ، اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس اور مسجد کا افتتاح کیا۔ یہ ہوائی اڈہ دنیا کے مصورف ترین ہوائی اڈے کی حیثیت رکھتا ہے۔  صدر رجب طیب ایردوان نے اس رن وئے کاافتتاح کرتے ہوئے کہا کہ "ہہم عوام کی خدمت  اور پروڈکشن کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔  اس ہوائی اڈے نے مختصر وقت میں 65 ملین مسافروں کی میزبانی کی ہے۔

 

***روزنامہ حریت: "ترکی دنیا میں بلا سود مالیاتی مرکز بننے کی راہ پر "

وزیر خزانہ بیرات البیارک نے گذشتہ روز ایک ویڈیو کانفرنس کے ذریعے اسلامی اقتصادیات اور خزانہ سے متعلق بین الاقوامی کانفرنس سے  خطاب کرتے ہوئے کہا کہ   "ترکی  دنیا میں سود سے پاک مالیاتی مرکز  بننے جا رہا ہے۔

 

***روزنامہ خبر ترک :  "استنبول میں امریکی قونصل خانہ کے سامنے جارج فلائیڈ کے حق میں  احتجاج"

امریکہ  کی ریاست  منیسوٹا میں افریقی  نژاد جارج فلائیڈ کی ہلاکت کے خلاف  استنبول میں امریکی قونصل خانہ کے سامنے احتجاج کیا گیا۔ اپنے ہاتھوں میں   جارج فلائیڈ  کی تصوایر اٹھانے والے گروپ نے قونصل خانے کے سامنے نعرے بازی کی  اور اس کے بعد یہ گروپ   منتشر  ہو گیا۔

 

***روزنامہ وطن: "روسی وزیر خارجہ اور وزیر دفاع کے ترکی کا دورہ ملتوی "

روسی وزیر خارجہ سیرگئی لاوروف  اور وزیر دفاع وزیر سرگئی شوگو  ، فوجی اور سیکیورٹی حکام پر مشتمل روسی وفد جنہوں نے ترکی کا دورہ کرنا تھا یہ دورہ ملتوی کردیا ہے۔ اس دورے کی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیے جانے کی توقع کی جا رہی ہے۔

 

روزنامہ اسٹار: "ترکی نیٹو انڈسٹریل ایڈوائزری گروپ کا ترم چئیرمین"

ترکی کو  نیٹو  انڈسٹریل ایڈوائزری گروپ کی ٹرم چئیرمین منتخب کرلیا گیا ہے۔اس تکنیکی گروپ کے تحت نیٹوس کے مختلف امور سر انجام دیے جاتے ہیں۔

 



متعللقہ خبریں