ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

05.06.20

1430201
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

روزنامہ وطن ’’صدر ایردوان: حفتر سے تعاون کرنےو الوں کو حساب دینا پڑے گا

صدر ایردوان اور لیبیائی وزیر اعظم  فیض الا سراج  کی ایوان صدر میں ملاقات سر انجام پائی۔  باغی حفتر کے حملوں کے باوجود سراج کے ایک متوازن مؤقف کا مظاہرہ کرنے پر زور دینے والے ایردوان نے بتایا کہ ’’باغی حفتر کی حمایت و تعاون کرتے ہوئے لیبیا میں خونریزی کرنے والوں سے تاریخ حساب پوچھے گی۔

روزنامہ خبر ترک ’’10 جون سے 40 ممالک کے لیے ترکی سے پروازیں  بحال کی جا رہی ہیں۔‘‘

وزیر ِ مواصلات و انفرا سٹرکچر عادل قارا اسمعیل اولو  نے اعلان کیا ہے کہ دس جون سے مرحلہ وار 40 ممالک کے لیے پروازیں  چلانے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔ اس دائرہ کار میں اولین طور پر شمالی قبرصی ترک جمہوریہ ، بحرین، بلغاریہ، قطر اور یونان کو پروازیں شروع کی جائینگی۔

روزنامہ ینی شفق ’’یوکیرینی ممبرِ اسمبلی: ترکی کے خلاف  عمل درآمد کردہ کسی معاملے کو ہمارے ملک میں قبول نہیں کیا جا سکتا‘‘

یوکیرین میں سن 1915 کے آرمینی واقعات کے حوالے سے مسودہ قانون کو  واپس لے لیا گیا ۔ یوکیرینی  ممبرِ اسمبلی لڈمیلا مارچینکو کا کہنا ہے کہ ’’ہمارے ملک میں ایجنڈے میں لائے جانے والے آارمینی دعوے  ایک بیمار موضوع ہے اور ہمارے ملک  میں اس موضوع پر بحث نہیں کی جا سکتی۔  ہمارے دوست ملک ترکی  کے برخلاف ہونے والے اس معاملے کو ہمارے ملک میں پذیرائی نہیں مل سکتی۔

 



متعللقہ خبریں