ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 21.05.20

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 21.05.20

1421184
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 21.05.20

*** روزنامہ صباح:" چاوش اولو کی اپنے روسی ہم منصب سرگے لاوروف کے ساتھ ملاقات" کی سرخی سے لکھتا ہے کہ وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے کل روس کے وزیر خارجہ سرگے لاوروف کے ساتھ ٹیلیفونک ملاقات کی۔ سفارتی ذرائع سے موصول معلومات کے مطابق مذاکرات میں کورونا وائرس، سیاحت اور علاقائی موضوعات پر بات چیت کی گئی۔

 

*** روزنامہ حریت:" 1411 دہشت گرد ہلاک کر دئیے گئے" کی سرخی سے لکھتا ہے کہ وزیر دفاع حلوصی آقار نے کہا ہے کہ شام اور عراق کے شمال میں دہشت گردی کے خلاف جدوجہد بغیر کسی وقفے سے جاری ہے۔ یکم جنوری سے لے کر اب تک 1411 دہشت گردوں کا ہلاک کیا جا چکا ہے۔

 

*** روزنامہ خبر ترک: " صدارتی ترجمان ابراہیم قالن کی طرف سے اسرائیل کے الحاق پلان کے خلاف ردعمل" کی سرخی سے لکھتا ہے کہ صدارتی ترجمان ابراہیم قالن نے اسرائیل کے الحاق اور قبضہ پلان کے خلاف ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ہم اسرائیل کے دریائے اردن کے مغربی کنارے کے الحاق پلان کو مسترد کرتے اور دنیا سے اس کے مقابل طرزعمل اختیار کرنے کی اپیل کرتے ہیں۔ قالن نے کہا ہے کہ ترکی فلسطینی زمین پر قبضے اور الحاق کی سیاست کے خلاف اٹھائے جانے والے تمام اقدامات کی حمایت کرتا ہے۔

 

*** روزنامہ اسٹار:" وزیر صحت کی طرف سے بیانات" کی سرخی سے لکھتا ہے کہ وزیر صحت فخر الدین کھوجا نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کووِڈ۔19 کے خلاف اختیار کردہ تدابیر کو عوام نے قبول کیا ہے۔ کل سائنسی کمیٹی کے اجلاس کے بعد ذرائع ابلاغ کے لئے جاری کردہ بیان میں کھوجا نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے خلاف جدوجہد ہمای زمانہ قریب کی سب سے بڑی مشترکہ جدوجہد شمار ہو گی۔ مریضوں کی تعداد ایک ہزار سے کم ہونے پر یہ کمی ہماری یقینی کامیابی کا مژدہ ثابت ہو گی۔

 

*** روزنامہ وطن:" ماہِ مئی کے صارف انڈیکس کا اعلان کر دیا گیا" کی سرخی سے لکھتا ہے کہ ترکی کے محکمہ شماریات نے ماہِ مئی کے صارف انڈیکس کا اعلان کر دیا ہے۔ ماہِ مئی میں صارف انڈیکس میں اس سے قبل کے مہینے کے مقابلے میں 8.5 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ماہِ اپریل میں 54.9 فیصد انڈیکس مئی میں بڑھ کر 59.5 ہو گیا ہے۔



متعللقہ خبریں