ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں - 02.03.2020

ترک ذرائع ابلاغ

1370126
ترکی کے اخبارات  سے جھلکیاں - 02.03.2020

آج کے ترکی کے اہم اخبارات  کی   اہم خبروں کے ساتھ حاضر خدمت ہیں ۔

روزنامہ  خبر ترک : "صدر ایردوان – صدر پوتین  ملاقات 5 مارچ کو "

صدر رجب طیب ایردوان اور روسی رہنما ولادیمیر پوتین 5 مارچ کو ماسکو میں ملاقات کریں گے۔ اجلاس کے دوران  شام  کے علاقے  ادلیب میں حالیہ تازہ ترین پیشرفت اور چیکنگ  پوسٹس   سے پیچھے سرکاری دستوں   کو   تعینات کرنے پر غور کیے  جانے کی توقع کی جا رہی ہے۔

 

روزنامہ  حریت: "وزیر خارجہ چاوش اولو :" ہمارے  پرچم پر   پہنچنے والے تمام  ہاتھوں کو کاٹ دیں گے"

27 فروری کو ادلیب میں خدمات انجام دینے والے ترک فوجیوں پر حملے کے بعد شروع ہونے والے بہار ڈھال آپریشن  کے حوالے سے ، وزیر خارجہ  میولو د چاوش اولو نے کہا ہے کہ   "اگر کسی نے بھی ہمارے پرچم  کو پھاڑنے یا جلانے کی کوشش کی تو ہم ان ہاتھوں ہی کو کاٹ دیں گے۔

 

روزنامہ  سٹار "ترکی  کے  بغیر پائلٹ  طیارے  کے حملے سے نئی  جنگی تاریخ رقم "

ترکی کی مسلح افواج نے ادلب میں قومی سطح پر تیار کردہ  بغیر پائلٹ کے جنگی  طیارے   کی  حملے  سے ترکی  نے  جنگ کی نئی  تاریخ رقم کردی  ہے۔ اسی مقام پر  اسد انتظامیہ نے  درجنوں  افراد کو ہلاک کردیا تھا۔

 

روزنامہ  شفق :  "بلغاریہ کے وزیراعظم  بوریسف : ایک لمحہ ضائع   کیے بغیر ترکی  کو امداد  فراہم کی جانی چاہیے"

بلغاریہ  کے  وزیراعظم  بوری  سیف نے یورپ  جانے والے ہزارہا  تارکین وطن کے بارے میں کہا ہے کہ  " ترکی سمیت کو ئی  بھی ملک تنہا   پناہ گزینوں کی امداد  نہیں کرسکتا ، ہمیں  کوئی وقت ضائع کیے بغیر فوری طور پر ترکی کی ا مداد کو جاری رکھنا چاہیے۔  

 

روزنامہ صباح : "برطانیہ کے روزنامہ  ڈیلی ایکسپریس  کے مطابق  تر کی دس اپریل سے   محفوظ طریقے سے چھٹیاں گزارنے کا دیس"

برطانیہ کے روزنامہ  ڈیلی  یکسپریس کے مطابق اگر آپ غیر ممالک میں  ایسٹر کی چھٹیاں منانا چاہتے ہیں تو  اس کے لیے سب اے اہم  اور محفوظ مقام بلاشبہ ترکی ہی ہے اور  یہ ملک کرونا وائرس سے بھی ابھی تک محفوظ  ہے ۔ اخبار نے  اس لیے  تمام سیاحوں کو ترکی  ہی میں چھٹیاں گزارنے  کی تجویزو پیش کی ہے۔



متعللقہ خبریں