ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 04.02.20

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 04.02.20

1353087
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 04.02.20

*** روزنامہ اسٹار : "ادلب کے مذموم حملے کے بعد صدر ایردوان کے بیانات" کی سرخی کے ساتھ شائع کردہ خبر میں لکھتا ہے کہ صدر رجب طیب ایردوان نے کل دورہ یوکرائن کے لئے روانگی سے قبل جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ادلب میں ترک جوانوں کی شہادت کا سبب بننے والے حملے کے لئے جوابی کاروائی کر دی گئی ہے اور اس کاروائی کو جاری رکھا جائے گا۔ صدر ایردوان نے کہا ہے کہ ہم اپنی ملت اور اپنے ادلبی بھائیوں  کی سلامتی کے لئے شروع کئے گئے  آپریشنوں کو جاری رکھنے کے بارے میں پُرعزم ہیں۔ جو یہ سمجھتے ہیں کہ اس طرح کے اوچھے حملوں سے ترکی کے عزم و ارادے کا امتحان لے سکیں گے انہیں جلد ہی اپنی غلطی کا احساس ہو جائے گا۔

 

*** روزنامہ حریت: " شامی سرحد پر حلوصی آقار کاپیغام" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ وزیر دفاع حلوصی آقار نے کل ترک مسلح افواج کے کمانڈروں کے ہمراہ شامی سرحد کا دورہ کیا۔ اس موقع پر آقار نے کہا ہے کہ کل ادلب میں ہونے والے حملے کے جواب میں ضروری کاروائی کر دی گئی ہے ۔ اس بارے میں کسی کو کوئی شبہ نہ رہے۔

 

*** روزنامہ صباح: "امن پلان اصل میں فروخت  کی دستاویز تھی جسے عالم اسلام کی حیثیت سے ہم نے رد کر دیا ہے" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے کل سعودی عرب کے شہر جدّہ میں منعقدہ اسلامی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کی۔ اس بارے میں ٹویٹر سے جاری کردہ بیان میں  چاوش اولو نے کہا ہے کہ اجلاس میں امریکہ کے نام نہاد امن پلان کے ساتھ ساتھ مسئلہ فلسطین پر بھی تفصیلی بات چیت کی گئی۔ امریکہ کا امن پلان اصل میں فروخت کی دستاویز ہے جسے عالم اسلام کے حیثیت سے ہم نے مشترکہ طور پر رد کر دیا ہے۔ فلسطین سے دستبردار ہونے والے کو نہ تو اللہ معاف کرے گا اور نہ ہی امّت۔

 

*** روزنامہ وطن : " جمہوریہ ترکی کی بلند ترین شرح" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ وزیر تجارت رخسار پیک جان نے کہا ہے کہ ماہِ جنوری میں ترکی کی سالانہ برآمدات 6.10 فیصد اضافے کے ساتھ 14.8بلین ڈالر تک پہنچ گئی ہیں۔ یہ شرح جمہوریہ ترکی کی تاریخ کی بلند ترین شرح ہے۔ پیک جان نے کہا ہے کہ ترکی کی اقتصادیات  میں یہ تیزی  مسلسل مضبوطی کے ساتھ بڑھنا جاری رکھے ہوئے ہے۔

 

***"گزشتہ سال ترکی نے 277 ملین جوڑے جوتے برآمد کئے" یہ سرخی لگائی ہے روزنامہ خبر ترک نے۔ اخبار لکھتا ہے کہ سال 2018 میں 249 ملین جوڑے جوتے برآمد کئے گئے یہ تعداد سال 2019 میں  11.2 فیصد اضافے کے ساتھ 277 ملین جوڑوں تک پہنچ گئی ۔ اس برآمد سے حاصل کردہ زر مبادلہ بھی 4.6 فیصد اضافے کے ساتھ 932 ملین تک پہنچ گیا  جو ایک ریکارڈ زرمبادلہ ہے۔ جوتوں کی برآمد میں 106 ملین ڈالر کے ساتھ روس  پہلے نمبر پر،  70 ملین ڈالر کے ساتھ عراق دوسرے اور 59 ملین ڈالر کے ساتھ جرمنی تیسرے نمبر پر رہا ہے۔ تاہم برآمدات میں سب سے زیادہ اضافہ 168 فیصد کے ساتھ چین کے ساتھ تجارت میں ریکارڈ کیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں