ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں - 03.02.2020

ترک ذرائع ابلاغ

1352084
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں  - 03.02.2020

سامعین کرام۔    آج کے ترکی کے اہم اخبارات  کی   اہم خبروں کے ساتھ حاضر خدمت ہیں ۔

روزنامہ ینی شفق : "وزیر خارجہ چاوش اولو : ہم نے چین کو طبی امداد ی  سازو  سامان  روانہ کیا ہے  جس کی باز گزشت  ہر طرف سنائی دے رہی ہے"

وزیر خارجہ   میولود چاوش اولو نے کہا کہ  دیو ہیکل کارگو طیارے  کے ذریعہ چین کے شہر ووہان بھیجی  جانے  والی  امداد کی ہر طرف باز گشت سنائی دے رہی ہے۔امدادی سازو سامان صرف ترکی  اور جاپان  نے روانہ کیا ہے جس کی چینی باشندوں نے دل کھول کر  تعریف  کیا ہے  جس سے  دونوں ممالک کی دوستی   کو مزید فروغ حاصل ہوا ہے۔  

 

روزنامہ اسٹار: "وزارت  صحت میں کورونا وائرس سے  متعلق  اجلاس"

وزیر صحت فخرالدین  کوجہ   نے کل  کورونا وائرس سائنسی کمیٹی کے اجلاس کے بعد بیان   دیتے ہوئے  کہا کہ  چین کے ووہان شہر سے انخلا کیے گئے  ترک شہریوں   میں سے کسی میں بھی  کرونا وائرس کے کوئی آثار  برآمد نہیں ہوئے ہیں تاہم  انخلاء شدہ لوگوں میں حفظِ  ماتقدم  کے طور ر  14 دنوں   کے لیے   قرنطینہ میں رکھا جائے گا۔

 

روزنامہ وطن: "کورونا وائرس کے خلاف کسٹم چوکیوں پر ہی ابتدائی اقدامات اٹھائے جائیں گے"

وزیر تجارت  روحصار  پیکجان  نے کہا ہے کہ  کورونا وائرس  کا پتہ چلانے کے لیے  کسٹم چوکیوں  پر ایک  ورکنگ گروپ تشکیل دیا  جا رہا ہے اور اس سلسلے  میں   وزارت صحت   کے ساتھ مل  کرتما م امور کو سرانجام  دیا  جا رہا ہے اور  اس سلسلے میں  وزارتِ صحت کے ساتھ ایک  مشترکہ     ٹیم کو بھی تشکیل دیا جا رہا ہے۔

 

***روزنامہ  حریت: "ترکی  نے 22   یورپی ممالک  کو آتو موبائل  فروخت کی ہیں"

ترکی نے گزشتہ سال  بائیس  یورپی ممالک   میں آٹو   موبائل کی فروخت  میں  ان تمام ممالک کو اپنے پیچھے چھوڑ دیا ہے۔  یورپی آٹوموبائل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (ACEA)  اور  آٹوموٹو مارکیٹ کی تشخیصی رپورٹ کے اعداد و شمار کے مطابق ، 2019 میں یورپی یونین  کے ممالک  کو فروخت کی جانے والی گاڑیوں   کی فروخت  سے ے 18 ملین  چار لاکھ  اکتالیس ہزار  598  ڈالر کی آمدنی  حاصل کی ہے۔

 

***روزنامہ صباح:  "CNR کتاب میلے نے زائرین کے لئے اپنے دروازے کھول دیئے"

رواں سال  7 واں بین الاقوامی سی این آر کتاب میلہ 8 سے 16 فروری استنبول میں منعقد ہوگا۔   یہ فیسٹویل 300 سے زیادہ پروگرام  مرتب کیے جائیں گے،اس فیسٹویل    پانچ لاکھ  سے  زاہد افراد   کی زیارت کیے جانے کی توقع   کی جا رہی ہے۔  

 



متعللقہ خبریں