ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

17.01.20

1342766
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

روزنامہ حریت"صدر ایردوان: ہم اپنے تمام تر وسائل اور امکانات کو ہمارے جنوبی محل وقوع میں استحکام کے قیام کے لیے بروئے کار لائیں گے"

صدر رجب طیب ایردوان  نے کل ایوان صدر کے ملت کانگرس و مرکز ِ ثقافت  میں "سال 2019 جائزاتی اجلاس" سے خطاب کیا۔ انہوں نے بتایا کہ لیبیا کی تسلیم شدہ حکومت کو اپنے پاوں پر کھڑا رکھنے کے لیے اس ملک کو فوجیں روانہ کریں گے،  ترکی کی سلامتی کے سرحدوں سے باہر سے شروع ہونے کے شعور کے ساتھ  سیاسی، تجارتی، انسانی، سفارتی اور فوجی تمام تر  حربوں  کو  ہمارے جنوب میں واقع علاقوں کے تحفظ اور یہاں پر استحکام کے لیے بروئے کار لائیں گے۔ "

روزنامہ صباح " وزیر دونمیز سے مقامی گاڑی   کے حوالے سے پیغام"

وزیر توانائی و قدرتی وسائل فاتح دونمیز نے بیان دیا ہے کہ " بجلی سے چلنے والی مقامی موٹر گاڑی کی پیداوار کے ساتھ سال 2030 میں  ترکی میں دس لاکھ سے زائد بجلی سے چلنے والی گاڑیاں ہوں گی۔"

روزنامہ وطن :"وزیر البرائراک: سال 2020  میں ہم کامیابیوں کی ایک نئی مہر ثبت کریں گے"

وزیر خزانہ و فنانس بیرات الباائراک  نے  کل اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ " ہم نے  تاریخِ ترکی میں زر مبادلہ کی  سب سے بڑی جنگ کے اثرات کا خاتمہ کر دیا ہے، تمام تر ظاہری اعداد و شمار ہماری احسن مالی کارکردگی کا  ثبوت ہیں۔ انشااللہ سال 2020 میں ہم اپنے تمام تر اداروں کے ساتھ مل ملکی معیشت میں کامیابیوں  کے نئے جھنڈے گاڑیں گے۔

روزنامہ ینی شفق" بیرون ملک  میں سال 2019 کے پہلے 9 ماہ میں 3٫4 ارب ڈالر خرچ "

ترکی سے ماہ جنوری تا ستمبر کے دورانیہ میں بیرون ِ ملک کی سیر کو جانے والے ترک شہریوں     کی تعداد اس سے قبل کے اسی دورانیہ کے مقابلے میں  11٫9 فیصد اضافے کے ساتھ 65 لاکھ   سے  بڑھ کر 74 لاکھ رہی ہیں۔ مذکورہ  دورانیہ میں ترک شہریوں نے 3 ارب 380 ملین  ڈالر خرچ کیے۔

روزنامہ سٹار "ترک ٹیکے میں ردو بدل، اسے سرطان کے   علاج معالجے کے لیے بروئے کار لایا جائیگا"

دوسری جنگ ِ عظیم کے دوران  ترکی میں  تیار کردہ چیچک کے انجکشن  میں تبدیلیاں کرتے ہوئے  سرطان سے نجات دلانے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔  یہ انجکشن قوت ِ مدافعت میں اضافہ کرتے ہوئے  سرطان کے خلیات سے نجات میں معاون ثابت ہو سکے گا۔



متعللقہ خبریں