ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں - 13.01.2020

ترک ذرائع ابلاغ

1339894
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں - 13.01.2020

سامعین کرام۔    آج کے ترکی کے اہم اخبارات  کی   اہم خبروں کے ساتھ حاضر خدمت ہیں ۔

روزنامہ   حریت: "دولما باہچے میں بڑے اہم مذاکرات "

صدر رجب طیب ایردوان نے گزشتہ روز لیبیا کی قانونی  حکومت کے وزیر اعظم فائض  السراج  کو شرف ملاقات بخشا ۔ استنبول ایوان صدر  کے دولما باہچے  آفس   میں  ہونے والی  ملاقات کے دوران ، لیبیا کے ساتھ طے  پانے والے معاہدے اور فوجی تعاون جیسے موضوعات پر غور کیا گیا۔

 

***روزنامہ  وطن :  "صدارتی ترجمان ابراہیم  قالن   کا   لیبیا سے متعلق  بیان"

صدارتی ترجمان ابراہیم قالن  نے کہا ہے کہ  لیبیا اور شام  کے  شہر ادلب میں فائر  بندی کو یقینی بنانے کا سہرا ترکی کی امن سفارت کاری کے ٹھوس نتائج کے کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔ انہوں نے  اپنے ٹوئٹر اکاونٹ سے  بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ  "ڈپلومیسی ایک  انتظامی  عمل کا نام ہے  اور  اس کا مقصد ہمارے ملک اور خطے میں امن ، سلامتی ، استحکام اور خوشحالی کو یقینی بنانا ہے۔

 

***روزنامہ  ینی شفق: "  چاوش اولو  کا اطالوی ہم منصب لوگی  دی   ما یو  سےٹیلی فونک  رابطہ  "

وزیر خارجہ میولو چاوش اولو  نے  اٹلی کے وزیر خارجہ لوگی دی مایو  کو گزشتہ  روز ٹیلی فون  پر بات چیت کی۔  ٹیلی فونک  مذاکرات میں  بحیرہ روم اور لیبیا  کی  تازہ ترین پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 

***روزنامہ  صباح: "استنبول ایئر پورٹ پر سلیپنگ کیبن سروس کا آغاز "

استنبول ہوائی اڈے پر  بیرون ملک سے آئے  ہوئے  مسافروں  کی سہولتوں کے لیے  سلیپنگ  کیبن کی سروس شروع کردی گئی ہے۔ استنبول ہوائی اڈے  کی انتظامیہ  "آئی جی اے" نے مسافروں کو سہولتیں فراہم کرنے  کی غرض سے بین الاقوامی   ٹرمینل پر  سلیپنگ  کیبن سروس کی سہولت کا  فراہم کرنا  شروع   کردیا ہے ۔ اس سروس  سے استفادہ  کرنے کے لیے مسافروں  کو  فی  گھنٹہ  9  یورو کی ادائیگی کرنا پڑے گی۔

 

***روزنامہ  سٹار :"    مکمل  ہونے پر ترکی کی سب سے طویل ترین سرنگ ہوگی"

 

غازی انتیپ-  عثمانیہ کے درمیان   سپیڈی ٹرین   کے طوروس پہاڑوں کے اندر سے گرزنے  والی   9 ہزار 800 میٹر  طویل سرنگ  مکمل ہونے پر  ترکی کی طویل ترین   ریلوے سرنگ ہو گی  اور اس طرح  پانچ  گھنٹے  20 منٹ کا  ٹرین  کا  سفر صرف  ایک  گھنٹے  30 منٹ میں  طے کیا جا سکے  گا۔



متعللقہ خبریں