ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 07.02.20

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 07.02.20

1336229
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 07.02.20

*** روزنامہ صباح: "ایردوان کی طرف سے بیانات" کی سرخی سے لکھتا ہے کہ صدر رجب طیب ایردوان نے ترکی کے خفیہ ادارے MİT کو ایک قلعے سے تشبیہ دی ہے اور کل ادارے کی نئی عمارت کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں کہا ہے کہ MİT نے سنجیدہ موضوعات میں نہایت اہم فرائض کا بیڑہ اٹھایا ہے۔ خاص طور پر شامی بحران کے آغاز سے ہی ہمارا خفیہ ادارہ فیلڈ میں اہم کردار ادا کر کے سرحد پار آپریشنوں کی کامیابی میں معاونت کر تا چلا آیا ہے اور اب لیبیا میں بھی اپنے فرائض کو اسی طرح ادا کر رہا ہے جیسے کہ ادا کرنے کا حق ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ آپ ملک و ملت کے مفادات  کے دفاع کے لئے پورے خلوص اور تن دہی سے کام کرنا جاری رکھیں گے۔

 

***روزنامہ خبر ترک: " چاوش اولو کی طرف سے سلیمانی کے بارے میں بیان" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے کہا ہے کہ امریکی حملے میں القدس فورسز کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی  کی ہلاکت سے علاقے کے استحکام کو سنجیدہ سطح پر خطرہ لاحق ہو گیا ہے ۔چاوش اولو نے کل سال 2019 کی خارجہ پالیسی کے جائزے کے لئے اجلاس کا انعقاد کیا۔ اجلاس میں سلیمانی کے قتل کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ " آئندہ دنوں  میں ہم اس مسئلے کے حل  یا پھر کشیدگی میں کمی کے لئے  دیگر ممالک کے ساتھ مل کر کام کرنا جاری رکھیں گے۔

 

*** روزنامہ وطن : " 4 ماہ کے دوران ترکی سے ایک لاکھ 58 ہزار ٹن فندق کی برآمد" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ ترکی نے 4 ماہ کے دوران ایک لاکھ 58 ہزار ٹن فندق کی برآمد سے ایک بلین 93 ملین 5 لاکھ 37 ہزار 514 ڈالر زرمبادلہ حاصل کیا ہے۔ بحرِ اسود فندق اور فندق مصنوعات  کی برآمداتی یونین  سے کل جاری کئے  گئے تحریری بیان  کے مطابق 2019 اور 2020 کے برآمداتی سیزن کے پہلے 4 ماہ  یعنی یکم ستمبر  سے 31 دسمبر 2019کے دوران اسٹینڈرڈ نیچرل فندق  کا 100 کلو گرام 661 ڈالر میں فروخت کیا گیا۔

 

*** روزنامہ اسٹار : " 2019  کے دوران آٹو موٹیو سیکٹر برآمداتی کارکردگی کے اعتبار سے دوسرے نمبر پر رہا" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ  سال 2019 میں آٹو موٹیو سیکٹر کی برآمدات 30.6 بلین ڈالر رہیں۔ سیکٹر گذشتہ سال کے مقابلے میں آج تک کی سب سے بلند برآمداتی شرح کے ساتھ ساتھ  ماہانہ  سطح پر 2.55بلین ڈالر  کی خارجہ فروخت  کی شرح پر بھی پہنچ گیا۔

 

*** روزنامہ حریت: " انطالیہ ٹوئر ازم نے 2019 میں روسی منڈی  کے سب ریکارڈ توڑ ڈالے" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ سال 2019 میں انطالیہ آنے والے ہر تین سیاحوں میں سے ایک روسی تھا۔ انطالیہ ضلعی ثقافتی  و سیاحتی ڈائیرکٹریٹ کے فراہم کردہ اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ سال شہر میں آنے والے سیاحوں کی تعداد اس سے پچھلے سال کے مقابلے میں 17.14  فیصد زیادہ رہی۔ سال 2019 میں انطالیہ آنے والے سیاحوں کی تعداد 15 ملین 6 لاکھ 44 ہزار 108 تھی جن میں سے 5 ملین 5 لاکھ 82 ہزار 763 سیاح روسی تھے۔



متعللقہ خبریں