ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 19.12.19

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 19.12.19

1326135
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 19.12.19

*** روزنامہ ینی شفق : "خاردار تاریں یورپ کا تحفظ نہیں کر سکتیں" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ ترکی 9 سال سے تن تنہا مہاجرین کا بوجھ اٹھائے ہوئے ہے۔ لیکن مغرب مسئلے کو صرف سلامتی اور مفادات کے حوالے سے دیکھ رہا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ مغربی ممالک کا یہ خیال کہ خار دار تاریں یورپ کو بچا لیں گی نہایت درجے غلط سوچ ہے۔ انہوں نے بحرِ روم  میں مہاجرین کی کشتیوں کو ڈبویا اور انسانوں کو سمندر میں دفن کر دیا۔

 

***روزنامہ اسٹار: "یورپی ممالک ترکی کے مدح سرا  ہیں" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ یورپی یونین کے لئے ترکی وفد کے سربراہ اور سفیر کرسچئین برگر نے کہا ہے کہ شام میں حالات کی بہتری کے لئے سیاسی مسائل کے حل کے موضوع پر ہم ترکی کے ساتھ ہم فکر ہیں۔ اس کے علاوہ یورپی یونین کا ہر ملک کثیر تعداد میں مہاجرین کی میزبانی کرنے پر ترکی کا ممنون احسان اور مدح سرا ہے۔

 

***روزنامہ حریت: "ٹرکش ائیر لائنز THYدوبارہ سے اوساکا کے لئے پروازیں شروع کر رہی ہے" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ THY جاپان کے شہر اوساکا کے لئے دوبارہ سے پروازوں کا آغاز کر رہی ہے۔THY کے ڈائریکٹر جنرل  بلال ایکشی  نے ٹویٹر سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ "ہم 14 اپریل 2020 سے اور ہفتے میں 4 دن کے لئے ، اوساکا پروازوں کا  دوبارہ سے آغاز کر رہے ہیں"۔

 

*** روزنامہ وطن : " ترکی لیبیا کے ساتھ سمجھوتے والے علاقوں میں پیٹرول اور قدرتی گیس کی تلاش شروع کر دے گا" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ وزیرِ توانائی و قدرتی گیس فاتح دونمیز نے لیبیا کے ساتھ بحری اختیارات کے علاقوں سے متعلقہ سمجھوتے کی یاد دہانی کرواتے ہوئے کہا ہے کہ ہم سال 2020  کے ابتدائی مہینوں میں پیٹرول اور قدرتی گیس کی تلاش کے مرحلے کا آغاز کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ  لیبیا سمجھوتے کی اقوام متحدہ کی طرف سے منظوری کے بعد ہم پیٹرول کی تلاش شروع کر دیں گے۔ میرے اندازے کے مطابق یہ مرحلہ 2020 کے ابتدائی مہینوں میں شروع ہو جائے گا۔

 

***روزنامہ صباح: "روایتی کھیل دنیا کے ایجنڈے پر" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ عالمی روایتی کھیلوں  کی کنفیڈریشن  کے سربراہ بلال ایردوان نے کہا ہے کہ کنفیڈریشن کی کاروائیاں استنبول مرکز سے جاری ہیں اور ہم چاہتے ہیں کہ دنیا بھر میں روایتی کھیلوں سے دلچسپی میں اضافہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ ہم دنیا بھر سے اس شعبے میں کام کرنے والے انسانوں کو ایک جگہ جمع کر رہے ہیں  اورمتعلقہ اداروں کی رکنیت اختیار کر رہے ہیں۔ بلال ایردوان  نے کہا ہے کہ روایتی کھیلوں نے دنیا کے ایجنڈے پر آنا شروع کر دیا ہے اور ہم ان کھیلوں کے ذریعے ایک گلوبل نیٹ ورک قائم کر رہے ہیں۔



متعللقہ خبریں