ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

13.12.19

1322936
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

روزنامہ ینی شفق "ابراہیم قالن : اس کی کوئی وقعت نہیں"

صدارتی ترجمان ابراہیم قالن  کا کہنا ہے کہ متحدہ امریکہ کی سینٹ میں 1915 آرمینی واقعات کو"نسل کشی" تسلیم کرنے والے مسودہ بل کی منظوری ،  کوئی وقعت نہ رکھنے والا ایک فیصلہ ہے جو کہ ترکی سیاسی، فوجی اور اقتصادی شعبہ جات میں حق بجانب  اور پر عزم پوزیشن کومتاثر نہیں کرے گا۔   ترجمان قالن  نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ " ہم امریکی سینٹ کی جانب سے  جھوٹے تاریخی دعووں کو قبول  کرتے  ہوئے سیاسی مفادات کو بالائے طاق رکھا ہے جس کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں۔  کوئی قانونی وقعت نہ ہونے والا مذکورہ فیصلہ سیاسی، فوجی اور اقتصادی  کسی بھی شعبے میں ترکی کی ساکھ اور پوزیشن کو متاثر نہیں کرے گا۔ "

روزنامہ حریت نے چاوش اولو کے  اس بیان کو اپنی سرخی میں جگہ دی ہے جس میں انہوں نے کہا  ہے کہ"اسرائیل اپنے خواب کو کبھی بھی پورا نہیں  کر پائے گا"۔

اخبار لکھتا کہ ترک وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے کل مراکش کے دارالحکومت رباط میں اسلامی تعاون تنظیم کے  قیام کی گولڈن جوبلی کے حوالے سے تقریبات کے دائرہ کار میں منعقدہ اجلاس ے خطاب  میں کہا  کہ فلسطینی عوام کے حقوق کے حصول کے لیے ہماری واحد امید مسلم اُمہ کا اتحاد و یکجہتی ہے۔ اسرائیل،   مملکت ِ فلسطین کی نسلی صفائی اور نسل پرست انتظام قائم کرنے کے خواب کو ہر گز پورا نہیں کر سکے گا۔  

روزنامہ سٹار:" ترکی اور روس کی 15 ویں مشترکہ گشتی کاروائیاں"

ترک اور روسی فوجی دستوں نے دریائے فرات کے مشرقی کنارے پر  واقع راس العین۔ قامشلی  میں 15 ویں مشترکہ گشتی کاروائیاں سر انجام دی ہیں۔ بری دستوں نے  مذکورہ علاقوں میں دونوں سمت سے 4۔4 گاڑیوں  کے ذریعے 6 کلو میٹر شامی سرحدوں کے اندر تک اور سرحدوں کے متوازی 48 کلو میٹر تک نگرانی کے فرائض سر انجام دیے ہیں۔

روزنامہ صباح :"ماریلا ڈریم" اور "آمیرا" نامی دو بڑے کروز کی انطالیہ آمد"

مالٹا کے پرچم بردار "ماریلا ڈریم" اور بہاما  پرچم بردار"آمیرا" نامی دو کروز نے کل انطالیہ کی تحصیل الانیہ میں لنگر ڈالے۔ بتایا گیا ہے کہ "ماریلا ڈریم" پر 1454 سیاح سوار ہیں جن میں برطانوی شہریوں کی کثیر تعداد موجود ہے ، اس  کے عملے کی تعداد 605 ہے۔  دوسرے کروز پر 396 جرمن سیاح جبکہ عملے کے 426 افراد سوا ر ہیں۔ کسٹم کاروائی کے بعد بحری جہازوں سے اترنے والے سیاحوں نے الانیہ کے بازار، الانیہ قلعہ سمیت تاریخی اور سیاحتی علاقوں کی سیر کی۔

روزنامہ خبر ترک :"یوای ایف اے کی جانب سے فوجی سلیوٹ کے حوالے سے فیصلہ"

یورپی فٹ بال  فیڈریشن   نے  اعلان کیا ہے کہ ترک قومی ٹیم کی جانب سے میچ کے دوران گول کے بعد اپنے فوجیوں کو سلام پیش کرنے کے خلاف کوئی سزا نہیں دی جائیگی۔   اخبار نے یاد دہانی کرائی ہے کہ ترک قومی ٹیم نے 2020 کی یورپی چمپین شپ کے کوالیفائنگ میچوں کے سلسلے میں البانیہ اور فرانس کے ساتھ میچ کے دوران   ترک فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کیا تھا  جس پر اس کے خلاف فیڈریشن  میں درخواست دائر کی گئی تھی۔

 

 



متعللقہ خبریں