ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں - 15.11.2019

ترک ذرائع ابلاغ

1307150
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں  - 15.11.2019

آج کے ترکی کے اہم اخبارات  کی   اہم خبروں کے ساتھ حاضر خدمت ہیں ۔

روزنامہ خبر ترک: "صدر ایردوان  نے ٹرمپ اور امریکی سینیٹرز  کو بڑا متاثر کیا"

صدر رجب طیب ایردوان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور امریکی سینیٹرز سے ملاقات کے دوران شامی مہاجرین سے گفتگو کرتے ہوئے شام میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم وائی پی جی / پی کے کے کی صورتحال کی واضح وضاحت کی  اور حقیقت سے خبردار کیا کہ   نیٹو ممالک اور خاص طور پر امریکہ کی جانب سے  اپنائے جانے والے رویے کے باعث ہی ترکی کی جانب سے روس سے ایس -400 دفاعی نظام خریدنے کا فیصلہ کیا گیا اس سلسلے  میں پیش کی جانے والی   رپورٹس نے   صدر ٹرمپ  اور سینٹرز کو بڑا متاثر کیا۔

 

روزنامہ  ینی شفق: "صدر ٹرمپ صدر ایردوان  کی جانب سے دکھائی  جانے والے   ویڈیو  سے  سب سے زیادہ متاثر ہوئے"

اطلاعاتی  امور کے چئیرمین فاحروتین آلتون  نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ  سے صدر رجب طیب ایردوان کے امریکی ہم منصب ڈونلڈ ٹرمپ کی 'دہشت گردی کے خلاف دکھائی جانے والی  ویڈیو   کو شئیر کیا ہے۔  انہوں نے لکھا ہے کہ  دہشت گردی کے خلاف دکھائی جانے والی ویڈیو سے سب سے زیادہ صدر ٹرمپ ہی متاثر ہوئے ہیں۔  ان کے مطابق اس ویڈیو میں  علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم وائی پی جی / پی کے کے ایک سرغنہ فرحت  عابدی شاہین جس کا کوڈ نام ، "مظلوم کوبانی"  ہے کی جانب سے کیے جانے والے قتل عام کی جھلکیوں کو پیش کیا گیا ہے۔

 

روزنامہ حریت : ایردوان : امریکہ اور  روس دونوں کو میرے دوست ہی رہنے دو"

صدر رجب طیب ایردوان سے  دورہ امریکہ کے دوران جب یہ سوال کیا گیا  "روس یا امریکہ میں سے کونسا  آپ کا دشمن ہے؟" تو صدر ایردوان نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ  "میں دشمن پیدا نہیں کرنا چاہتا، میں امریکہ اور روس دونوں کو اپنا دوست سمجھتا ہوں اور اس  مقصد ہی کے لئے ہم اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔   ایک طرف ، آپ باہمی فائدہ کے بارے میں بات کرتے ہیں تو  دوسری طرف ، "آپ دشمن ہیں وہ  یا دشمن  کی بات کرتے ہیں۔ اب یہ پالیسی ختم ہوچکی ہے۔

 

روزنامہ  صباح: آعری سے  دنیا  کو ہیجان خیز کیفیت میں مبتلا کرنے والی دریافت"

آعری دوبیاضد جہاں حضرت نوح کی کشتی کے لنگرانداز ہونے کا دعویٰ کیا جاتا  سے متعلق  پہلی بار حضرت نوح  کی کشتی  کی   تھری ڈی مینشن  تصاویر  اتارئی گئی ہیں۔  پہلی بار ، نیوزی لینڈ کے جیو فزیک ماہر جان لارسن اور امریکی کمپیوٹر انجینئر اور آثار قدیمہ کے ماہر اینڈریو جونز کی طرف سے تھری ڈیمینشن  تصاویر  اتارنے  کی وجہ سے   سائنس کی دنیا میں  صدیوں سے تجسس کا موضوع حضرت نوح کی کشتی کے بارے میں   ایک نیا دروازہ کھل گیا ہے۔

 

روزنامہ سٹار: "قومی فٹ بال ٹیم کا  یورو 2020 کے لیے کوالی فائی کرنا"

2020 یوروپیئن فٹ بال چیمپیئن شپ آئس لینڈ کے میدان میں کوالیفائنگ گروپ ایچ 9 ہفتے کے روز  کھیلے جانے والا   میچ بغیر کسی گول کے برابر رہا ۔ جس پر   قومی فٹ بال ٹیم  ایک ہفتہ قبل ہی   یورپئین چمپئین شپ کے لیے کوالی فائی کرچکی ہے۔

 



متعللقہ خبریں