اخبارات کی جھلکیاں

31/10/19

1297864
اخبارات کی جھلکیاں

روزنامہ  اسٹار  نے  صدر رجب طیب ایردوان کے حوالے سے  خبر دی ہے جس میں انہوں نے  کہا ہے کہ امریکی ایوان نمائندگان کی طرف سے سن 1915 کے نام نہاد آرمینی نسل کشی کے دعوے  پر مبنی قرارداد کی منظوری  قابل مذمت ہے   لہذا میں امریکی عوام  اور عالمی برادری سے کہتاہوں  کہ  اس فیصلے  کی ہمارے لیے کوئی وقعت نہیں ہے۔

 

 نائب صدر فواد اوکتائے   نے امریکی ایوان نمائندگان  کے نام نہاد آرمینی نسل کشی کے دعوے پر رد ظاہر کیا ہے ۔روزنامہ  ینی شفق کے مطابق ، انہوں نے گزشتہ روز  اپنے ایک بیان میں کہا کہ    یہ فیصلہ    قانون اور امریکہ کے ساتھ شام کے معاملے پر طے مطابقت سے میل نہیں کھاتا ۔

 

 روزنامہ حریت کا لکھنا ہے کہ   ترک پارلیمانی ایوان نے امریکی ایوان نمائندگان کے  فیصلے پر مشترکہ  رد عمل ظاہر کرتےہوئے  اس کی شدید مذمت کی ہے۔

 

 روزنامہ صباح     نے خبر دی ہے کہ  وزیر خارجہ مولود چاوش اولو   نے اپنے بیان میں امریکہ کے  حالیہ فیصلے  پر تنقید کرتےہوئے   کہا کہ حکومت ترکی نے امریکی سفیر کو دفتر خارجہ طلب کرتےہوئے   اس  فیصلے  کو  یکسر مسترد  کر دیا ہے ۔

 

روزنامہ وطن   نے لکھا ہے کہ  ترک محکمہ دفاع    نے بتایا کہ روس کے  عسکری وفد کے ساتھ مذاکرات  مثبت رہے    جس میں بالخصوص تکنیکی    موضوعات پر توجہ  رہی ۔

 


ٹیگز: #اخبارات

متعللقہ خبریں