اخبارات کی جھلکیاں

23/10/19

1292936
اخبارات کی جھلکیاں

امریکہ کے بعد  روس   سے بھی معاہدہ طے ہو گیاہے ، روزنامہ خبر ترک  کے مطابق ،  صدر رجب طیب ایردوان  اور روسی صدر پوٹن کے درمیان سوچی میں مذاکرات کے نتیجے میں  مطابقت طے ہو گئی ہے ۔ اس مطابقت کے تحت 150 گھنٹوں کے دوران  دہشت گرد تنظیم پی کےکے  اپنے اسلحے سمیت  ترکی کی سرحد سے 30 کلومیٹر دور چلے جائیں گے اور  ترک اور روسی فوج مشترکہ گشت  شروع کرے گی۔

 

 روزنامہ حریت  کا لکھنا ہے کہ  عالمی ادارہ صحت     کے ترجمان   کرسٹیان  لنڈ مائیر  نے اس دعوے کو مسترد کر دیا ہے کہ  شمال مشرقی شام  میں  علیحدگی پسند تنظیم  پی کےکے کے حامیوں  اور بعض مغربی میڈیا  کی طرف سے ترک فوج  نے  سفید فاسفورس بموں کا استعمال کیا  تھا۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ میڈیا پر جو تصاویر گشت کر رہی ہیں  وہ  پرانی اور شام کے  مختلف متحارب علاقوں   کی ہیں۔

 روزنامہ اسٹار  کے مطابق ، برطانوی اخبار دی ٹائمز کی خاتون  کالم نگار سارا ٹور  نے   لکھا ہے کہ  دہشت گرد تنظیم پی کےکے      کا مقصد کردوں  اور ترکوں دونوں کو نقصان پہنچانا ہے ۔

 

 روزنامہ ینی شفق   کا لکھنا ہے کہ   ترکی اب طبی سیاحت اور گاسٹرونومی    کے ذریعے سن 2023 تک 75 ملین سیاحوں  کا خیر مقدم کرےگا۔

 اس منصوبے کے تحت  ترک ڈراموں اور فلموں  میں  ترک کھانوں    اور دیگر اشیائے خوردو نوش  کی تشہیر کی جائے گی  تاکہ غیر ملکی سیاحوں کو ترکی کی جانب راغب کیا جا سکے۔

 

 


ٹیگز: #اخبارات

متعللقہ خبریں