ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

18.10.19

1290426
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

روزنامہ ینی شفق "ایردوان  کا ٹرمپ کو جواب:دہشت  گردی کو مات دینے پر  مزید جانیں بچیں گی"

صدر رجب طیب ایردوان نے امریکی صدر کی ٹویٹ کا جواب  دیتے ہوئے کہا ہے کہ "جناب ِ صدر انسانیت کی دشمن دہشت گردی کو شکست دینے سے خون خرابے میں قابل ِ ذکر حد تک کمی واقع  ہوگی اور میں سمجھتا ہوں کہ ہماری مشترکہ جستجو  علاقے میں امن واستحکام  کو تقویت  پہنچائے گی۔  امریکی صدر ٹرمپ نے کل انقرہ میں امریکی نائب صدر مائیک پینس کی زیر ِقیادت کے وفد اور ترک حکومت کے درمیان  چشمہ امن آپریشن کے حوالے سے معاہدہ قائم ہونے کے بعد اپنی ٹویٹ میں صدرِ ترکی کا شکریہ ادا کیا تھا۔

روزنامہ وطن "  میولود چاوش اولو :عسکری آپریشن کو عبوری طور پر معطل کیا جائیگا"

وزیر خارجہ  میولود چاوش اولو نے کل ا مریکی وفد سے ہونے والے کلیدی اہمیت کے حامل مذاکرات کے بعد بیانات جاری کرتے  ہوئے کہا کہ"آج کے مذاکرات میں صدرِ ترکی کی با اثر لیڈر شپ  کی بدولت ہم اپنے مطالبات کو پورا کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ دہشت گرد تنظیم  وائے پی جی سے اسلحہ واپس لینے کے معاملے میں بھی مطابقت قائم ہوئی ہے۔ معاہدے کی رو سے 5 دن کے لیے آپریشن  معطل رہے گا۔  لیکن یہ واضح رہے کہ یہ معاہدہ فائر بندی کا مفہوم نہیں رکھتا۔ کیونکہ فائر بندی دو سرکاری حیثیت کے حامل طرفین کے درمیان  طے پاتی ہے اور ہماری دوسری شرط یہ ہے کہ وائے پی جی کے عناصر کے  تعین کردہ علاقوں سے انخلاء کرنے پر ہی کاروائی روکی جائیگی۔"

روزنامہ حریت "وزیر دفاع کے اعلانات"

ترک وزیر دفاع  خلوصی عقار  کا کہنا ہے کہ "دہشت گرد تنظیم  کے کیمیاوی ہتھیار استعمال کرتے ہوئے  ترک مسلح افواج  کو مورد ِ الزام ٹہرانے اور اس ضمن میں   منفی پراپیگنڈا کرنے کی معلومات ہم تک پہنچی ہیں۔  ان کا کہنا تھا کہ ترک مسلح افواج کے پاس کیمیاوی ہتھیار موجود نہ ہونے  سے ہر کس آگاہ ہے۔ "

روزنامہ سٹار"ترکی اور روس کے مابین کلیدی مذاکرات:مطابقت قائم"  عنوان کے تحت لکھتا ہے کہ صدارتی ترجمان ابراہیم قالن نے کل روس کے نمائندہ خصوصی برائے شام الیگزنڈر لاورنت یف اور ان کے ہمراہی وفد سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں دہشت گرد تنظیم کے  شام کی زمینی سالمیت کے لیے خطرات  کا سد ِ باب  کیے جانے کے معاملے میں مطابقت طے پا گئی ہے۔

روزنامہ صباح "دہشت گرد تنظیم کی موسم سرما کی تیاریوں پر کاری ضرب"  کے زیرِ عنوان لکھتا ہے کہ وزارت ِ داخلہ نے اطلاع دی ہے کہ علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم  PKK کے خلاف موسم خزاں آپریشنز میں 118  دہشت گرد مارے گئے ہیں۔ ترک مسلح افواج کے آپریشنز میں دہشت گردوں کے زیر استعمال بھاری تعداد میں غاروں، پناہ گاہوں اور مورچوں کو تباہ کر دیا گیا ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں