اخبارات کی جھلکیاں

09/10/19

1284342
اخبارات کی جھلکیاں

 روزنامہ صباح   کے مطابق    ترک پارلیمان نے  ترک مسلح افواج کی طرف سے عراق  اور شام میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن    میں مزید ایک سال کی توسیع کر دی  ہے ۔

 

روز نامہ  اسٹار  کا لکھنا ہے کہ  سربیا کے صدر الیکسینڈر ووچچ نے  کہا ہے کہ صدر ایرودان کے 16 سالہ دور اقتدار  کے دوران   ترکی میں  فی کس قومی آمدنی   3500 ڈالر سے بڑھ کر  11 ہزار امریکی ڈالرز تک جا پہنچی ہے  جسے ممکن بنانے   والے   کسی دوسرے یورپی لیڈر  کا نام میرے  ذہن میں نہیں آتا ۔

 

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ اور  صدر ایردوان کے درمیان ملاقات  کی تاریخ طے ہو گئی ہے ۔روزنامہ  وطن   کی اس خبر کے تحت  یہ ملاقات  13 نومبر کو ہوگی  ۔ صدر ٹرمپ نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ  لوگ یہ بھول جاتےہیں کہ ترکی ہمارا اہم تجارتی حصے دار ہے  جو کہ F35طیاروں     کے فولادی ڈھانچے  کو تیار کرتا ہے۔

 

 روزنامہ خبر ترک  کے مطابق ، ترکی اور روس نے    تجارت  میں امریکی  ڈالر کی اجارہ داری  کم کرنے کےلیے روبل اور لیرے  کے  استعمال کو بڑھانے کا فیصلہ  کرلیا ہے۔ روسی وزیر خزانہ آنتون  سیلونوف  نے اس حوالے سے بتایا کہ  4 اکتوبر کو ہونے والے معاہدے   کے تحت   ترکی،   روس   کے متبادل سویفٹ اور کریڈٹ کارڈز نظام سے  بھی منسلک ہو جائے گا۔

 

 روزنامہ حریت کا لکھنا ہے کہ نمبیو نامی کمپنی نے   دنیا کے   محفوظ ترین شہروں   کی ایک  فہرست جاری کی گئی ہے جس کے مطابق ،  استنبول کا شمار 28 شہروں کی اس فہرست میں نمایاں مقام پر ہوتا ہے۔

 

 روزنامہ ینی شفق نے خبر دی  ہے کہ   ترکی اور جزائر سولومن کے  درمیان  دو طرفہ ہوا بازی کا معاہدہ طے ہوا ہے  اس طرح سے  ترکش ایئر  لائنز  کی پروازوں کا جال  172 ممالک  تک پھیل گیا ہے ۔ اس معاہد ے کے تحت  جزائر سولومن کے لیے  اب  ہفتے میں 5 مسافر اور 5 تجارتی پروازوں کے حقوق حاصل ہو گئے ہیں۔

 

 

 

 


ٹیگز: #اخبارات

متعللقہ خبریں